Bharat Express DD Free Dish

IPL 2025: شرمناک شکست کے بعد رشبھ پنت نے بتایا غلطی کہاں ہوئی؟ کہا- ‘ہم نہیں سمجھ سکے

شریاس ائیر کی کپتانی میں پنجاب کنگز کی یہ دوسری جیت  تھی۔ 2 میں سے 2 میچ جیتنے کے بعد ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

جن امیدوں سے لکھنئو سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو ریکارڈ بولی لگاکر انہیں کپتان بناکر اپنی ٹیم میں شامل کیا،پنت کا بلے مسلسل تیسرے میچ میں بھی خاموش رہا ،جس کی وجہ سے لکھنؤ سپر جائنٹس کو ہوم گراؤنڈ کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

منگل کو کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ پنجاب کے کپتان شریاس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس اپنے ہوم گراؤنڈ پر اچھی شروعات نہیں کر سکی۔ ٹیم کا تیسرا وکٹ رشبھ پنت کی شکل میں 35 کے اسکور پر گرا۔ پنت لگاتار تیسرے میچ میں فلاپ رہے، وہ صرف 2 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد ان پر کافی تنقید ہو رہی ہے کیونکہ ٹیم نے انہیں 27 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا اپوزیشن کا احتجاج مودی حکومت پر پڑے گا بھاری؟ جانئے لوک سبھا میں ‘وقف ترمیمی بل’ پاس کرانے کے لیے کتنے ممبران پارلیمنٹ کی ہوگی ضرورت

پربھسمرن سنگھ نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز بنائے۔ جواب میں پنجاب کنگز نے ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کر کے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔سالامی بلے باز پربھسمرن سنگھ نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 34 گیندوں کی اس اننگز میں انہوں نے 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔ شریاس آئیر نے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز بنائے اور نہال ودھیرا نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔ لکھنؤ کے کپتان رشبھ پنت نے میچ کے بعد کہا کہ ہماری ٹیم 20 سے 25 رنز کم بنا پائی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پنجاب نے جس طرح سے بلے بازی کی اس سے
ایسا لگتا تھا کہ اگر انہیں 40-50 رنز مزید ملتے تو ٹیم وہ ہدف بھی حاصل کر لیتی۔
شریاس ائیر کی کپتانی میں پنجاب کنگز کی یہ دوسری جیت
شریاس ائیر کی کپتانی میں پنجاب کنگز کی یہ دوسری جیت  تھی۔ 2 میں سے 2 میچ جیتنے کے بعد ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ وہیں لکھنؤ سپر جائنٹس تیسری پوزیشن سے چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ تیسرے میچ میں لکھنؤ کی یہ دوسری شکست تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read