Parliament MPs Case enquiry: پارلیمنٹ ہنگامہ آرائی معاملے کی جانچ کرے گی کرائم برانچ، راہل گاندھی سے بھی ہوگی پوچھ گچھ
کانگریس کی شکایت میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پرملیکا ارجن کھڑگے کو دھکا دینے اورایس سی/ایس ٹی کے تحت الزام لگائے گئے ہیں۔ پولیس اس شکایت کی بھی جانچ کررہی ہے۔
Parliament Scuffle: پارلیمنٹ میں ہاتھا پائی کے بعد بی جے پی کی بڑی کارروائی، انوراگ ٹھاکر نے راہل گاندھی کے خلاف پولیس میں درج کرائی شکایت
منی پور سے بی جے پی کی خاتون راجیہ سبھا ایم پی ایس۔ فانگنون کونیاک نے راہل گاندھی پر بدتمیزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کو ایک خط لکھ کر بتایا کہ وہ کانگریس پارٹی کی طرف سے بابا صاحب امبیڈکر کے خلاف کیے گئے مظالم کے خلاف پرامن احتجاج میں حصہ لے رہی تھیں، تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔
BJP, Congress accuse each other of resorting to violence: پارلیمنٹ میں آج کام کم،دھکا مکی زیادہ،کھرگے کو لگی چوٹ،پرتاپ سارنگی اسپتال میں داخل،راہل گاندھی کے خلاف شکایت درج
دوسری جانب کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی شکایت میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھ لوک سبھا کے باہر دھکا مکی کی گئی ہے۔ بی جے پی کے ممبران نے انہیں دھکا دیا ہے۔
Protest over Ambedkar remark row: امبیڈکر کی توہین معاملے پر اپوزیشن کا ملک بھرمیں احتجاج،پارلیمنٹ کے باہر دھکا مُکی،ایک ایم پی زخمی،کجریوال کا نائیڈو-نتیش کو خط
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے یہ خط بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر پر وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے سلسلے میں لکھا ہے۔
Rahul Gandhi shared a video victims of Hathras: ہاتھرس ریپ متاثرہ کا خاندان آج بھی خوف میں جی رہا ہے،دلتوں کے لیے انصاف ملنا مشکل ہو گیاہے:راہل گاندھی
راہل گاندھی نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور لکھا،دھیان سے سنیں اور ہاتھرس ریپ متاثرہ کے خاندان کی مایوسی سے بھرے ہر لفظ کو محسوس کریں۔ وہ آج بھی خوف میں جی رہے ہیں۔ ان کی صورتحال اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ دلتوں کے لیے انصاف ملنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔
PM Memorial Seeks Return of Nehru’s Personal Letters: سونیا گاندھی لے گئیں ہیں پنڈت نہرو کے خطوط،میوزیم انتظامیہ نے راہل گاندھی کو لکھا خط،کہا واپس کریں خطوط
یو پی اے کے دور حکومت میں، نہرو کے ذاتی خطوط 51 ڈبوں میں پیک کر کے سونیا گاندھی کو بھیجے گئے تھے۔ نہرو نے یہ خطوط ایڈوینا ماؤنٹ بیٹن، البرٹ آئن اسٹائن، جے پرکاش نارائن، پدمجا نائیڈو، وجئے لکشمی پنڈت، ارونا آصف علی، بابو جگجیون رام اور گووند بلبھ پنت وغیرہ کو لکھے تھے۔
Mani Shankar Aiyar on Gandhi family: گاندھی خاندان نے میرا سیاسی کریئر بنایا بھی اور بگاڑا بھی،پارٹی صرف ایک غلطی سے 2014 کا انتخاب ہار گئی:منی شنکر ائیر
تجربہ کار کانگریس لیڈر نے کہا کہ آپ نے دیکھا، 2012 میں ہمارے لیے دو آفتیں رونما ہوئیں، ایک یہ کہ سونیا گاندھی بہت بیمار ہوگئیں اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کو چھ بائی پاس سرجری سے گزرنا پڑا۔ اس لیے ہم حکومت کے سربراہ اور پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے معذور ہو گئے۔
We will not allow Muslim reservation: بی جے پی کا ایک بھی ایم پی ہے، مسلم ریزرویشن نہیں ہونے دیں :امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت اس بات پر قائم ہے کہ ملک میں موجودہ ریزرویشن سسٹم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔ یہ کانگریس ہی تھی ،جس نے مسلمانوں کو درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کا کوٹہ دے کر اسے کمزور کیا۔
Parliament Winter Session:اتر پردیش میں آئین نہیں بلکہ منو اسمرتی کا نفاذ ہے،ہاتھرس واقعہ کو لے کر راہل گاندھی کا یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ
راہل گاندھی نے کہا جس طرح ڈروناچاریہ نے ایکلویہ کا انگوٹھا کاٹ دیا، اسی طرح آپ ہندوستان کے نوجوانوں کے انگوٹھے کاٹ رہے ہیں۔ جب آپ دھراوی کو اڈانی کے ہاتھوں فروخت کرتے ہیں تو آپ دھراوی کے لوگوں کا انگوٹھا کاٹتے ہیں۔
Asaduddin Owaisi raise questions on religious restrictions in Parliament? :اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں مذہبی پابندیوں پر اٹھائے سوال؟
پارلیمنٹ میں آئین پر جاری بحث کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ملک میں مساجد خطرے میں ہیں۔ وقف بورڈ کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلمانوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔