Rahul Gandhi Attacks Govt Amidst: راہل گاندھی کا مودی حکومت کو دوٹوک پیغام، ’’گرفتاریاں کر لیں، جتنی پولیس بلانی ہے بلا لیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ان کے سیاسی مخالفین کی سب سے بڑی پہچان ’بزدلی‘ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اب آہستہ آہستہ ان کے اردگرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔
Rahul Gandhi: راہل گاندھی کا بڑا بیان، بولے: گیانیش کمار جائیں گے، یہ حکومت جائے گی اور جمہوریت کی بحالی کا کام پھر شروع ہوگا
راہل گاندھی نے کہا کہ وہ 2004 میں سیاست میں آئے تھے اور اس وقت ہندوستان جمہوری طور پر ایک آزاد ملک تھا۔ تاہم، ان کے مطابق، 2014 میں کئی بنیادی تبدیلیاں کی گئیں، جن کے اثرات اب ہر ہندوستانی کے سامنے واضح ہونے جا رہے ہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی یہ سکھایا گیا ہے کہ انہیں ہمیشہ ہندوستان کے لوگوں کی آواز بننا ہے اور ان کے حقوق کے لیے پوری مضبوطی کے ساتھ بات کرنی ہے۔
Modi Govt. Must Now Be Dismissed Says Rahul Gandhi: ’اب حکومت کو برطرف کرنا ہوگا‘، انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں راہل گاندھی کا بیان، انتخابی نتائج پر اٹھائے سوال
راہل گاندھی نے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں انتخابی عمل پر اعتماد نہیں رہا۔ کانگریس لیڈر نے ہریانہ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر بھی سوال اٹھائے۔
Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے
راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ دوسرے شخص سے ملیں گے تو مزید جانکاری ملے گی۔‘‘ راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا۔ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک بھارت میں اپنی خدمات شروع کرنے کے لیے لائسنس اور ضروری منظوریوں کے عمل سے گزر رہی ہے۔
Nana Patekar Death: اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر ملکارجن کھڑگے، راہل اور پرینکا گاندھی نے کیا افسوس کا اظہار
نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار کردار ادا کیے۔ متعدد فلموں میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔فلم ’راجو بن گیا جینٹلمین‘ میں نانا پاٹیکر نے ’جے‘ نامی فلسفی اور رہنما کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کی اس اداکاری کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اپوزیشن کے تقریباً 3 گھنٹے طویل مارچ کے بعد پولیس نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کئی دیگر اپوزیشن لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔ تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد راہل گاندھی نے جمہوریت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنے والے انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
INDIA Alliance Protest: گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج تیز، پولیس نے جنتر منتر جانے سے روکا، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا
SIR تنازع پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، جنتر منتر جانے سے روکے جانے پر ارکان پارلیمنٹ سڑک پر بیٹھے، پرینکا گاندھی نے کہا- ’’میں یہاں سے نہیں ہٹوں گی‘‘
BJD Joins Rahul Gandhi Opposition March: گیانیش کمار کے معاملے پر بی جے ڈی نے بی جے پی سے بنائی دوری؟ راہل گاندھی کے مارچ میں شرکت سے قیاس آرائیاں تیز
بی جے ڈی اگرچہ کسی اتحاد میں بی جے پی کے ساتھ شامل نہیں ہے، لیکن مرکز کی سیاست میں کئی مواقع پر پارٹی نریندر مودی حکومت کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ تاہم 2024 کے انتخابات کے بعد بی جے ڈی کے سیاسی رخ میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔
INDIA Alliance Next Move: لنچ کے بعد جنتر منتر کی طرف اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ روانہ، راہل گاندھی بولے-FIR میرے لیے میڈل کی طرح
’ووٹ چوری‘ کے الزامات پر اپوزیشن کے احتجاج کا سلسلہ جاری، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے کی جانب سے دہلی کے ساگر رتنا ریسٹورنٹ میں لنچ کا اہتمام، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا- چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔
Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈر حراست کے بعد ہوئے رہا
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن تک مارچ کیا، راہل گاندھی نے کہا- ’ہم کروڑوں بھارتیوں کی نمائندگی کرتے ہیں، پھر الیکشن کمشنر ہم سے کیوں نہیں مل رہے؟‘





