Bharat Express

Rahul Gandhi

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ضوابط اچھی طریقے سے معلوم ہیں اوروہ بے وقوف نہیں ہیں کہ وہ ہوٹل میں ایسا کام کریں گے۔

راہل گاندھی نے کہا، 'انہوں نے امریکہ میں جرائم کیے ہیں۔ 2 ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہے۔ لیکن ہندوستان میں اڈانی جی کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اڈانی جی کو گرفتار کیا جائے۔

ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا، " منی پاور اورباہوبلی  کی سیاست مہاراشٹرمیں کبھی نہیں ہوئی، آپ کو ای وی ایم پر ووٹ ڈالنے سے پہلے آپ کو سوچنا ہوگا کہ اس طرح کے گرتے ہوئے سیاسی معیار نے مہاراشٹر کی عزت نفس کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔

بی جے پی نے پریس کانفرنس کرکے کانگریس پر حملہ کیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کانگریس لیڈر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر نازیبا تبصرہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کےد وران کئی پوسٹر دکھائے ۔ ایک پوسٹر میں پی ایم مودی اور اڈانی کی تصویر ہے جس پر لکھا ہے کہ ایک ہیں تو سیف ہیں ۔ وہیں دوسری تصویر انہوں نے دھراوی کی دکھائی جس پر لکھا تھا کہ دھراوی کا مستقبل سیف نہیں ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مہاراشٹر اورجھارکھنڈ میں بی جے پی کو ملنے والی عوامی حمایت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ان دونوں ریاستوں میں این ڈی اے کی حکومت بننا یقینی ہے اور سیاسی تجزیہ کار بھی اس پر متفق ہیں۔

بیان میں حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اشراق نے کہا کہ وہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی قیادت میں دہلی اور ملک میں کانگریس پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں سے پوری طرح متفق ہیں، کیونکہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے بہار کے جموئی ضلع میں 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قبائلی رہنما برسا منڈا کو ‘ جن جاتیہ گورو دیوس ’کے موقع پر خراج عقیدت پیش کی۔

مہاراشٹر کے نندربار میں انتخابی ریلی کے دوران راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئین انہیں خالی لگتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسے کبھی نہیں پڑھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے کہا کہ آئین خالی نہیں ہے بلکہ اس میں ہزاروں سال کے خیالات ہیں۔

جب میں یہ کہتی ہوں کہ وہ ایک ذات کو دوسری ذات کے خلاف کھڑا کر کے معاشرے اور برادریوں کے تنازعات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر ر ہے ہیں، تو سیاست میں کوئی بھی نووارد ہی اسے تعریف کے طور پر دیکھے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنے تجزیہ میں اس کے بارے میں بہت زیادہ بات کی ہے۔