Sambhal Violence: کیا سنبھل پہنچ سکیں گے راہل اور پرینکا؟ یوپی بارڈر پر پولیس تعینات
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی بدھ (4 دسمبر) کو صبح 10 بجے اتر پردیش کے کانگریس ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ سنبھل کا دورہ کریں گے۔ وائناڈ کی نئی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا بھی ان کے ساتھ موجود رہیں گی۔
Congress Working Committee: کانگریس تنظیم میں ہو سکتی ہیں تبدیلیاں! سی ڈبلیو سی میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہا – کھڑگے جی، چابُک چلائیے
میٹنگ میں راہل گاندھی نے لیڈروں سے ہمت نہ ہارنے کی اپیل کی۔ اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ صرف ای وی ایم ہی سوالیہ نشان نہیں ہے، پورا انتخابی نظام شک کے دائرے میں ہے اور الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ کردار ادا نہیں کر رہا ہے۔
Hemant Soren Takes Oath: ہیمنت سورین بنے جھارکھنڈ کے 14ویں وزیراعلیٰ، حلف برداری تقریب میں انڈیا الائنس نے دکھائی طاقت
ہیمنت سورین نے 14 ویں وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لیا ہے۔ انہیں گورنرسنتوش کمارگنگوارنےعہدے اوررازداری کا حلف دلایا۔
Advocate Mahesh Jethmalani on Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے بغیرثبوت دیکھے خوف پھیلایا، لاکھوں سرمایہ کاروں کو ہوا نقصان، اڈانی گروپ پرعائد الزامات پر سینئروکیل مہیش جیٹھ ملانی نے کیا بڑا دعویٰ
مہیش جیٹھ ملانی نے کہا کہ صرف اپنی سیاست کے لئے کانگریس اسے ایک مدعا بنا رہی ہے۔ جبکہ سچ یہ ہے کہ اڈانی گروپ کے خلاف کوئی ثبوت ہی نہیں ہے۔
Parliament Winter Session 2024: راہل گاندھی نے کیا اڈانی کی گرفتاری کا مطالبہ، اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی ملتوی
ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے ساتھ ہی کانگریس کے اراکین اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اوراڈانی گروپ سے متعلق معاملے کو اٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔ کچھ اراکین کے ذریعہ التوا کے نوٹس کا ذکرکرتے بھی سنا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے اراکین نے سنبھل کے حادثہ کو اٹھانے کی کوشش کی۔
PM Modi’s predictions: پی ایم مودی نے راہل گاندھی کو لیکر جو پیشن گوئی کی تھی وہ مہاراشٹر انتخابات کے بعد سچ ثابت ہوئی،جانئے کیا کہا تھا
راہل گاندھی نے آئین کی کتاب پکڑی ہوئی ہے، جس میں وہ لوگوں سے پوچھتے ہیں، 'میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس میں ساورکر کی آواز ہے؟ اس میں کہیں لکھا ہے کہ تشدد کا استعمال کیا جائے۔ اس کتاب میں کہیں لکھا ہے کہ انسان کو مارا جائے، خوفزدہ کیا جائے، کاٹ دیا جائے۔
Rahul Gandhi Citizenship Issue: راہل گاندھی کی شہریت منسوخ ہوگی یا نہیں ہوگی،مرکزی حکومت 19دسمبر تک کرے گی فیصلہ
ہندوستان کے ڈپٹی سالیسٹر جنرل ایس بی پانڈے نے عدالت کو بتایا ہے کہ وزارت کو راہل گاندھی کی مبینہ برطانوی شہریت کی بنیاد پر ان کی شہریت منسوخ کرنے کے مطالبے کی اطلاع ملی ہے اور اس پر کارروائی جاری ہے۔
Sambhal News:”غیر حساس کارروائی نے خراب کیا ماحول، بی جے پی ذمہ دار“، راہل گاندھی سنبھل تشدد پر مرکز پر برہم
سنبھل معاملے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریاستی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ اتر پردیش سنبھل میں حالیہ تنازعہ پر ریاستی حکومت کا جانبداری اور جلد بازی کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
Wayanad By Election Result 2024 Updates: وائناڈ میں پرینکا گاندھی بہت بڑی جیت کی طرف گامزن، 3 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے آگے
کیرلا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر پرینکا گاندھی یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یوڈی ایف) کی امیدوار ہیں۔ ان کے مقابلے میں این سی پی نے ستین موکیری کو اتارا تھا جبکہ بی جے پی نے نویا ہری داس پربھروسہ کیا تھا۔
Maharashtra Cash Scandal: مہاراشٹرا کیش اسکینڈل، ونود تاوڑے نے کھڑگے، راہل، سولے کو ہتک عزت کا بھیجا نوٹس، کہا- تینوں مانگیں معافی
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں پیسے بانٹنے کا الزام لگایا۔ بہوجن وکاس اگھاڑی کے صدر ہتیندر ٹھاکر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ونود تاوڑے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر لوگوں میں پیسے بانٹ رہے ہیں۔