Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi in sabzi mandi: سبزیوں کی قیمت جاننے کیلئے سبزی منڈی پہنچے راہل گاندھی،کہا-لہسن پہلے 40 روپئے تھی ،آج 400 روپئے کلو ہوگئی

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ یہ گری نگر کے سامنے ہنومان مندر کی سبزی منڈی کا ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں خواتین یہ کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے راہل گاندھی کو چائے پر مدعو کیا ہے۔ تاکہ وہ آکر دیکھ سکے کہ مہنگائی ہمارے بجٹ پر کتنا اثر انداز ہو رہی ہے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سبزیوں کی قیمت جاننے کے لیے آج سبزی منڈی پہنچے۔ یہاں انہوں  نے دکاندار سے لہسن، ٹماٹر اور شلجم سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں دریافت کیں۔ دکاندار نے بتایا کہ لہسن کی قیمت 400 روپے فی کلو ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے سبزی منڈی کے دورے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پہلے لہسن کی قیمت 40 روپے تھی لیکن اب اس کی قیمت 400 روپے ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا کچن کا بجٹ خراب کر دیا ہے اور حکومت کمبھ کرن کی طرح سو رہی ہے۔

راہل گاندھی کی طرف سے شیئر کردہ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ یہ گری نگر کے سامنے ہنومان مندر کی سبزی منڈی کا ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں خواتین یہ کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے راہل گاندھی کو چائے پر مدعو کیا ہے۔ تاکہ وہ آکر دیکھ سکے کہ مہنگائی ہمارے بجٹ پر کتنا اثر انداز ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد خواتین کہہ رہی ہیں کہ کسی کی تنخواہ نہیں بڑھی، لیکن مہنگائی بڑھی ہے اور کم نہیں ہو رہی ہے۔ یہ مزید آگے بڑھے گی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read