Bharat Express

Rahul Gandhi

لوک سبھا میں راہل گاندھی کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ آپ ہم پر انگوٹھا کاٹنے کا الزام لگاتے ہیں، کانگریس نے سکھوں کے گلے کاٹے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا، 'آئین امبیڈکر اور گاندھی نہرو کے خیالات پر مشتمل ہے۔ ان خیالات کا ماخذ شیو، بدھ، مہاویر، کبیر وغیرہ تھے۔ آئین کے بارے میں ساورکر نے کہا تھا کہ آئین کی سب سے بری بات یہ ہے کہ اس میں بھارتیہ کچھ نہیں ہے۔ اس کے بجائے منو اسمرتی کو لاگو کیا جانا چاہیے۔

لوک سبھا میں آئین پربحث کا آج دوسرا دن ہے۔ وزیراعظم مودی شام کولوک سبھا میں بحث کا جواب دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی آج ایوان میں اپنے خیالات پیش کرسکتے ہیں۔ کل راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں آئین پربحث کا آغازکیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے اپوزیشن کی طرف سے اس کا جواب دیا تھا۔

عدالت نے یہ نوٹس ایڈوکیٹ نرپیندر پانڈے کی شکایت پر جاری کیا ہے۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے سماج میں نفرت پھیلانے کے ارادے سے قوم پرست ونائک دامودر ساورکر کو انگریزوں کا نوکر کہا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ وہ انگریزوں سے پنشن لیتے تھے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا، "پچھلے کچھ سالوں میں ملک میں ایسا ماحول بنایا گیا کہ آئین ایک خاص طبقے کے لوگوں کے لیے ہے۔ آئین بنانے میں بہت سے لوگوں کے کردار کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔

لوک سبھا کے درج کردہ ایجنڈے کے مطابق 'آئین ہند کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ پر خصوصی بحث' ہوگی۔ وقفہ سوالات کے بعد بحث شروع ہوگی۔

ہاتھرس میں آبروریزی متاثرہ کے اہل خانہ نے کہا کہ اپنی تکلیف اور پریشانی لے کر وہ کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے علاوہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوسمیت کئی لوگوں کوخط لکھا تھا۔

نائب صدر جمہوریہ اورراجیہ سبھا چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد اورجارج سوروس کے مبینہ تعلقات سے متعلق بی جے پی کانگریس پرحملہ آورہے۔ اسی درمیان پرمود کرشنم نے راہل گاندھی پرطنزکرتے ہوئے سوشل میڈیا پریہ تبصرہ کیا۔

اس پورے سانحے کو چار سال گزر جانے کے بعد بھی یوگی حکومت کی جانب سے ہاتھرس متاثرہ خاندان کو ناہی گھر دیا گیا ہے اور ناہی سرکاری نوکری دی گئی ہے،مزید یہ کہ ان کے گھر کے باہر مسلسل پولیس سیکورٹی ہونے کی وجہ سے وہ قید کی زندگی محسوس کررہے ہیں۔

قائد ایوان جے پی نڈا نے کہا کہ حکمران اتحاد کے ارکان گزشتہ دو دنوں سے جارج سوروس اور کانگریس کے سب سے سینئر رکن کے درمیان روابط کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپوزیشن اس معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک 'شرارتی' کوشش کررہی ہے۔