سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی جسد خاکی کو گھر سے کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پر میں رکھی گی ہے۔ اس دوران ٹریفک کے انتظامات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ جام نہ ہو۔ منموہن سنگھ کی تینوں بیٹیاں بھی کانگریس ہیڈکوارٹرمیں موجود تھیں، ان کے علاوہ سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا اوردیگرلیڈر کانگریس ہیڈکوارٹرمیں موجود تھے، ان لیڈروں کے علاوہ ان کے چاہنے والوں نے غمگین آنکھوں سے جسد خاکی کی آخری دیدار کے لئے پہنچ رہےتھے ۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سمارک دہلی میں ہی بنائی جائے گی
وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پارٹی اور سابق وزیر اعظم کے خاندان کو مطلع کیا ہے کہ منموہن سنگھ کا سمارک دہلی میں تعمیر کیا جائے گا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ منموہن سنگھ کا سمارک بنانے
کے لیے جگہ دی جائے۔
منموہن سنگھ جی کی جسد خاکی کو کانگریس ہیڈکوارٹر لایا گیا تو پوری قوم کی آنکھیں نم تھیں۔منموہن سنگھ جی اور ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
देश के सपूत डॉ. मनमोहन सिंह जी के पार्थिव शरीर को कांग्रेस मुख्यालय लाते वक्त पूरे देश की आंखें नम थीं।
मनमोहन सिंह जी और उनकी यादें हमेशा हमारे दिलों में जिंदा रहेंगीं।
📍 नई दिल्ली pic.twitter.com/cTTk2mRhQ6
— Congress (@INCIndia) December 28, 2024
منموہن سنگھ کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات آج ہورہی ہیں۔ آج انہیں ریاستی اعزازات کے ساتھ انہیں پنچ تتو میں ضم کر دیا جائے گا۔ اس دوران انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
ان کی ہمدردی اور دور اندیشی نے لاکھوں ہندوستانیوں کو بااختیار بنایا – سونیا گاندھی
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کو “ذاتی نقصان” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاکھوں ہندوستانیوں کی زندگیوں کو تبدیل کیا اور انہیں بااختیار بنایا۔ راجیہ سبھا ایم پی سونیا گاندھی نے کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کو لکھے اپنے خط میں لکھا، ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال سے ہم نے ایک ایسے رہنما کو کھو دیا ہے جو علم، عظمت اور عاجزی کی علامت تھے اور جس نے دل سے ملک کی خدمت کی۔ وہ کانگریس پارٹی کے لیے ایک روشن اور محبوب رہنما تھے۔ ان کی ہمدردی اور دور اندیشی نے کروڑوں ہندوستانیوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
