Bharat Express DD Free Dish

Priyanka Gandhi Vadra

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ ملک کی نوجوان نسل اور مستقبل کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کارکنوں کو ’ببر شیر‘ قرار دیا۔انہوں نے این ایس یو آئی کارکنوں کی پٹی بندھی انگلیوں کے ذریعے کیے گئے علامتی احتجاج اور یوتھ کانگریس کے ’گھوسٹ پروٹیسٹ‘ جیسے منفرد طریقوں کی بھی بھرپور تعریف کی۔

ٹی ایم سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کو دہلی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے حراست میں لے لیا ہے۔ وہ منہ پر بینڈیج لگا کر احتجاج کر رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق، منہ پر بینڈیج لگانا ان کی آواز دبانے کی کوششوں کے خلاف علامتی احتجاج تھا۔

مختلف مسائل پر اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ اس وقت رکن پارلیمنٹ این کے پریم چندرن ایوان کی صدارت کر رہے تھے۔پیر کے روز لوک سبھا میں کئی اہم بل پیش کیے جانے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ تقریباً 1.4 لاکھ کروڑ روپے ہے، لیکن حکومت بڑے صنعت کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے کے قرض معاف کر دیتی ہے، جبکہ طلبہ کو انصاف نہیں ملتا۔ ان کے مطابق بار بار امتحانات کے پرچے لیک ہو رہے ہیں، اس لیے نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج غیر جمہوری نہیں بلکہ طلبہ اور اپوزیشن کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے،

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ کانگریس رہنماؤں کے خلاف پولیس کارروائی حکومت کے خوف کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے پیر کے روز مظاہرین پر مبینہ لاٹھی چارج کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو بھی نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران اپوزیشن کے متعدد ارکان پارلیمنٹ اور کارکن وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے تھے۔ کچھ دیر بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہنماؤں اور مظاہرین کو وہاں سے ہٹا کر مختلف مقامات پر منتقل کیا اور بھیڑ کو منتشر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی واڈرا کو مندر مارگ تھانے، راہل گاندھی کو چھترسال اسٹیڈیم اور کئی دیگر ارکان پارلیمنٹ کو کنگز وے کیمپ کے علاقے میں لے جایا گیا ہے۔

کانگریس کا احتجاج نیٹ-یو جی 2026 پیپرلیک معاملے اور غیر مسلح طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر ایک روز قبل پیدا ہونے والی شدید سیاسی کشیدگی کے بعد کیا گیا۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ بزدل ہیں۔ یہ خوف زدہ ہیں۔ ہم ان سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ یہ ہم سے خوف زدہ ہیں۔‘‘

پرینکاگاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین ریزرویشن ملک کی خواتین کا حق ہے اور ایک دن یہ ضرور حقیقت بنے گا۔انہوں نے کہا کہ 2011 کی مردم شماری اور اس پر مبنی حد بندی سے جوڑ کر نریندر مودی کی خواتین کے مسیحا بننے کی کوشش آج ناکام ہو گئی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل فوجی حملوں نے نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ عام شہریوں کی زندگی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

طارق انور نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ناانصافی سے متعلق معاملات پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ بھارت نے ہمیشہ غیر جانب دار موقف اپنایا ہے، اور بھارت نے ہمیشہ جو بھی درست ہے، بین الاقوامی امن کے لیے جو بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اس میں اپنی دلچسپی دکھائی ہے۔