Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں آج واضح ہوگی کانگریس کی تصویر، مسلم اکثریتی حلقہ سیلم پورسے انتخابی مہم شروع کریں گے راہل گاندھی

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 سے پہلے سیلم پور میں کانگریس کی ایک بڑی ریلی کا انعقادکیا جا رہا ہے۔ اس ریلی کوکانگریس لیڈر راہل گاندھی خطاب کریں گے۔ اس میں کانگریس کے دیگر سینئر لیڈران بھی شامل ہوں گے اور قومی سطح پر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی۔(فائل فوٹو)

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 سے پہلے کانگریس کی طرف سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سیلم پورمیں آج پیر(13 جنوری) کی شام 6 بجے، “جے باپو، جے بھیم، جے سنودھان” نام سے منعقد ہونے والی اس ریلی کو کانگریس کے سابق صدراورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی خطاب کریں گے۔ اس ریلی کے ذریعہ کانگریس انتخابی مہم کا آغاز کرے گی اور پارٹی کی صورتحال اور موقف بھی واضح ہوجائے گی۔

سیلم پورمیں کانگریس کی ایک بڑی ریلی

دہلی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں میں کانگریس لوک سبھا الیکشن کے بعد سے ہی مصروف ہوگئی تھی اوراس بارگزشتہ الیکشن یعنی 2015 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے نئی توانائی اورجوش پہلے سے زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔ انتخابی تشہیراورمخالفین کے خلاف حملے کے ساتھ دہلی کانگریس مضبوطی سے دہلی اسمبلی الیکشن لڑنے جا رہی ہے، جسے آج راہل گاندھی کی ریلی سے مزید مضبوطی ملنے کا امکان ہے۔

کانگریس کی دباؤ بنانے کی کوشش

اس دوران راہل گاندھی سمیت کانگریس کے دیگرلیڈران جن میں دہلی پردیش کانگریس صدر دیویندریادو، دہلی کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین شامل ہوں گے، وہ سبھی اپنے مخالف عام آدمی پارٹی اور بی جے پی پرحملہ کریں گے اورگزشتہ 10 برسوں میں دونوں حکومتوں کی ناکامیوں کوعوام کے سامنے بتائیں گے۔ بی جے پی کے علاوہ کانگریس پارٹی کے ذریعہ بھی مسلسل برسراقتدار عام آدمی پارٹی حکومت پر تنقید کرنے کی وجہ سے عام آدمی پارٹی تھوڑی پریشان رہی ہے، جسے سادھنے کے لئے عام آدمی پارٹی نے انڈیا الائنس کی اپنی اتحادی پارٹیوں شیوسینا (یوبی ٹی)، سماجوادی پارٹی اورترنمول کانگریس سے اپنی حمایت میں بیان دلواکرکانگریس پردباؤ بنانے کی بھی کوشش کی ہے۔

سیلم پور میں کانگریس کا بڑا ووٹ بینک

اس بارکانگریس الگ ہی تیورمیں نظرآرہی ہے اوروہ اسی جارحانہ اندازمیں اگراس اسمبلی الیکشن کولڑتی ہے تو یقینی طورپرہی اس الیکشن کو سہ رخی بناکردلچسپ بناسکتی ہے۔ سیلم پورمیں ہمیشہ سے ہی کانگریس کا ایک بڑا ووٹ بینک رہا ہے، جہاں سے آج ہو رہی انتخابی مہم کی شروعات دہلی کانگریس کے آئندہ الیکشن کی سمت اوررفتار دونوں طے کرے گی۔

راہل گاندھی عوام کی آواز بن کرابھرے: قاضی نظام الدین

راہل گاندھی کی اس بڑی ریلی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اوراس ریلی میں بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکنان اورحامیوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ اس ریلی پر بی جے پی کے ساتھ عام آدمی پارٹی کی بھی گہری نظررہے گی۔ دہلی کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی ملک کی عوام کی آواز بن کرابھرے ہیں۔ جہاں بھی کوئی موضوع ہوتا ہے، وہ وہاں پہنچ کر لوگوں کی آوازاٹھاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Also Read