Bharat Express

Seelampur

اس بار دہلی اسمبلی انتخابات میں سیلم پور سیٹ بہت اہم ہو گئی ہے کیونکہ راہل گاندھی اب کانگریس کی مہم چلانے کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی ریلی کے لیے سیلم پور اسمبلی سیٹ کا انتخاب کیا ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 سے پہلے سیلم پور میں کانگریس کی ایک بڑی ریلی کا انعقادکیا جا رہا ہے۔ اس ریلی کوکانگریس لیڈر راہل گاندھی خطاب کریں گے۔ اس میں کانگریس کے دیگر سینئر لیڈران بھی شامل ہوں گے اور قومی سطح پر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

بیان میں حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اشراق نے کہا کہ وہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی قیادت میں دہلی اور ملک میں کانگریس پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں سے پوری طرح متفق ہیں، کیونکہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔