Bharat Express DD Free Dish

TVK chief Vijay calls Waqf Amendment Bill anti-democratic: اداکار سے سیاست داں بنے وجے نے وقف ترمیمی بل کو جمہوریت مخالف اور تفرقہ انگیز قرار دیا، وجے کی پارٹی نے کیا کئی مقامات پر احتجاج

اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے کی پارٹی تملاگا ویتری کزگم (ٹی وی کے)نے تمل ناڈو میں وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بل کو غیر آئینی اور امتیازی قرار دیا ہے۔

اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے کی پارٹی تملاگا ویتری کزگم (ٹی وی کے)نے تمل ناڈو میں وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بل کو غیر آئینی اور امتیازی قرار دیا ہے۔ انھوں سے مرکزی حکومت سے یہ بل واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی سربراہ وجے نے وقف بل پر بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق پارٹی ممبران نے چنئی سمیت تمل ناڈو کے کئی علاقوں میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ایک سخت بیان میں وجے نے بی جے پی پر ’’اکثریت پسندانہ اور تفرقہ انگیز سیاست‘‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ یہ بل اقلیتوں کے آئینی حقوق پر حملہ ہے اور ہندوستان کی سیکولر اقدار کے بارے میں تشویش پیدا کرتا ہے۔ وجے نے کہا ’’پارلیمنٹ میں منظور شدہ وقف بل نے ایک بار پھر ہندوستان میں آئین کے وقار اور سیکولر جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ مسلمانوں پر نفسیاتی حملے کے سوا اور کچھ نہیں۔‘‘

وجے نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس قانون سازی کو واپس لے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ٹی وی کے مسلم کمیونٹی کے ساتھ مل کر وقف کے تحفظ کے لیے قانونی لڑائی میں حصہ لے گی۔ واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل کے خلاف جیسے جیسے مظاہرے زور پکڑتے جارہے ہیں، سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ تمل ناڈو کے آئندہ انتخابات میں ایک اہم مسئلہ بن سکتا ہے، جہاں وجے کی پارتی ٹی وی کے خود کو بی جے پی کے خلاف ایک مضبوط اپوزیشن کے طور مستحکم کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read