Bharat Express

Shehbaz Sharif on Israel–Hamas Ceasefire: غزہ جنگ بندی معاہدہ مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے گا، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف پُرامید

جنگ بندی کا پہلا مرحلہ یکم مارچ کومکمل ہونے والا ہے۔ تاہم جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اتوارکے روزاسرائیلی فوج نے اسی سلسلے میں کارروائیوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے امید ظاہرکی ہے کہ اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہو جائے گا۔ تاکہ فلسطینی ریاست کا خواب جلد ازجلد پورا ہوسکے۔ قابل ذکرہے کہ اسرائیل اورحماس کے درمیان 19 جنوری سے جنگ بندی معاہدہ جاری ہے۔ یہ جنگ بندی معاہدہ ساڑھے 15 ماہ کی جنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔

جنگ بندی کا پہلا مرحلہ یکم مارچ کومکمل ہونے والا ہے۔ تاہم جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اتوارکے روزاسرائیلی فوج نے اسی سلسلے میں کارروائیوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ‘مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے حل کے لئے دو ریاستی حل کی ضرورت ہے۔ اس امرپرپاکستان اورآذربائیجان کے درمیان مکمل اتفاق ہے۔ انہوں نے مزید کہا، میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کردیا جائے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دو ریاستی حل کے ذریعہ فلسطینی ریاست کا خواب جلد پورا ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان دو ریاستی حل کا شروع سے حامی ہے اورآزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے۔ پاکستان نے غزہ کے فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پرامداد کے لیے ‘وزیراعظم ریلیف فنڈ’ قائم کررکھا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی جاری

اسرائیل نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکارکردیا ہے، جس کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑگیا ہے۔ حماس نے اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد جنگ بندی پربات چیت روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے اتوارکوکہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے ’ہرلمحے تیارہے‘ اورجنگ کے مقاصد ہرصورت پورے کیے جائیں گے وہ ’خواہ مذاکرات سے ہوں یا کسی اور طریقے سے۔ ہم کسی بھی لمحے بھرپورلڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے آپریشنل منصوبے مکمل ہیں۔ بنجامن نتن یاہونے جنگی افسروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہم نے حماس کی منظم قوتوں کا بڑا حصہ ختم کردیا، لیکن کسی کوکوئی غلط فہمی نہ رہے۔ ہم جنگ کے اہداف مکمل طور پر حاصل کر کے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read