Bharat Express-->
Bharat Express

Palestine issue

سعودی عرب کے مکہ واقع مسجد الحرام میں فلسطین کے لئے دعا کی گئی ہے۔ دعا کے دورام امام الشیخ السدیس سمیت نمازیوں نے فلسطین اور مسجدالاقصیٰ کے تحفظ کے لئے دعا مانگی۔ اس دوران فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر السدیس سمیت نمازیوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

جنگ بندی کا پہلا مرحلہ یکم مارچ کومکمل ہونے والا ہے۔ تاہم جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اتوارکے روزاسرائیلی فوج نے اسی سلسلے میں کارروائیوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے 4 فروری کو بنجامن نیتن یاہوکے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی تھی۔ اس میں انہوں نے غزہ پٹی کی تعمیر نو کے لئے ایسا پلان پیش کیا تھا، جو غزہ کے ساتھ مسلم ممالک بھی تسلیم نہیں کریں گے۔

فلسطین میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا ہے کہ اسرائیل کو "غزہ میں تمام انسانی امداد فراہم کرنی چاہیے"۔غزہ میں انسانی صورت حال پر ایکشن لینا چاہیے۔اہلکار نے مزید کہاکہ ہمیں غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ اور دھماکا خیز مواد پھٹنے سے میں 4 اسرائیلی فوج ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، جبالیہ میں اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 2 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسمبلی نے دو ریاستی حل کو حقیقت بنانے کی سفارتی کوششوں میں نئی ​​جان ڈالنے کے لیے جون 2025 میں نیویارک میں ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی اجلاس طلب کیا ہے، جس کی مشترکہ صدارت فرانس اور سعودی عرب کریں گے۔

فیروز پور میں چین کا تیار کردہ ڈرون برآمد ہوا ہے۔ اس پر کانگریس لیڈر نے کہا، پنجاب الیکشن سے پہلے سرحدی علاقہ بڑھا دیا گیا تھا۔ بی ایس ایف کے آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔ بی ایس ایف مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ کے تحت آتا ہے۔ امت شاہ کو بتانا چاہئے کہ چینی ڈرون پنجاب میں منشیات اور ہتھیار کیسے سپلائی کر رہے ہیں۔

جن ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا ہے ان میں زیادہ تر مشرق وسطیٰ، افریقی، لاطینی امریکی اور ایشیائی ممالک شامل ہیں، لیکن امریکہ، کینیڈا، مغربی یورپ کی اکثریت، آسٹریلیا، جاپان یا جنوبی کوریا اس میں شامل نہیں ہے۔

بالی ووڈ سیلبس اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر”All Eyes On Rafah“ کا پوسٹ شیئر کر رہے ہیں۔ وہیں ایکس پر#BoycottBollywood ٹرینڈ کرنے لگا، جس کے بعد پوجا بھٹ نے لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

جنگ زدہ علاقے میں خوراک کی ترسیل منقطع ہے اور غزہ میں کام کرنے والے چند ہسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں وہاں بھوک سے مرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے ' رمضان سے پہلے جنگ بندی کا نہ ہونا بہت خطرناک ہو جائے گا۔