Bharat Express-->
Bharat Express

Muslim World Response Israel Attack on Gaza: مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے تحفظ کے لئے مسجد الحرام میں مانگی گئی دعا، امام ڈاکٹر السدیس اور فرزندان توحید کی آنکھیں نم ہوگئیں

سعودی عرب کے مکہ واقع مسجد الحرام میں فلسطین کے لئے دعا کی گئی ہے۔ دعا کے دورام امام الشیخ السدیس سمیت نمازیوں نے فلسطین اور مسجدالاقصیٰ کے تحفظ کے لئے دعا مانگی۔ اس دوران فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر السدیس سمیت نمازیوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

مسجد الحرام میں مسجد اقصیٰ کے تحفظ اور فلسطینی عوام کے حق میں دعا کی گئی۔

رمضان کے مبارک اور مقدس مہینے میں اسرائیل نے جنگ بندی (سیزفائر) معاہدہ کوتارتارکرکے اچانک حملہ کردیا اورتقریباً 400 فلسطینی شہریوں کو ہلاک کردیا۔ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں ہلاک ہونے والے زیادہ تربچے اورخواتین شامل ہیں۔ اسرائیل کے اس قدم کی عرب ممالک سمیت پوری میں مذمت کی جا رہی ہے۔ اسلامی ممالک کی تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (اوآئی سی) نے کہا کہ اسرائیل کے نئے حملے فلسطینی لوگوں کے خلاف جنگی جرائم اورنسل کشی کا تسلسل ہیں۔

دوسری طرف، سعودی عرب کے مکہ واقع مسجد الحرام میں فلسطین کے لئے دعا کی گئی ہے۔ دعا کے دورام امام الشیخ السدیس سمیت نمازیوں نے فلسطین اور مسجدالاقصیٰ کے تحفظ کے لئے دعا مانگی۔ اس دوران فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر السدیس سمیت نمازیوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ قابل ذکرہے کہ اسرائیل جس طرح سے معصوم فلسطینی شہریوں کونشانہ بنا رہا ہے، پوری دنیا میں اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔

اوآئی سی کی دنیا سے بڑی اپیل

آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (اوآئی سی) نے اسرائیل کے غزہ پرحملوں کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری، خصوصی طورپر اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی حملے کو فوری طور پرختم کراکر کراسنگ کھول کر، غزہ کے سبھی حصوں میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ اس کے علاوہ اوآئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کوبے گھرکرنے اوران کی سرزمین پر قبضہ کرنے کی کوششوں کے خلاف کھڑے ہوکراورانہیں بین الاقوامی تحفظ فراہم کرکے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔

اسرائیل کے حملوں میں 400 فلسطینی ہلاک

منگل کے روز ہوئے اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 400 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوگئے، ان حملوں نے حماس کے ساتھ دو ماہ لمبے نازک جنگ بندی معاہدہ کو تقریباً توڑدیا ہے۔ اسرائیل کے اس جارحانہ اور بزدلانہ حملے کی دنیا بھرمیں مذمت کی جا رہی ہے۔ ماہرین نے 17 ماہ سے چل رہے جنگی حملے کو پھرسے شروع کرنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ وہیں وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں راتوں رات حملہ شروع کرنے سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read