Bharat Express

India tour of Bangladesh Schedule 2025: بنگلہ دیش دورے کے لئے ٹیم انڈیا کے شیڈول کا اعلان، کھیلے جائیں گے اتنے میچ، دیکھئے تفصیل

ٹیم انڈیا کو اگست کے مہینے میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ونڈے اورٹی-20 سیریز کھیلی جائے گی۔ اس دورے کے لئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کی شروعات 17 اگست سے ہوگی۔

بی سی سی آئی نے 9 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ سے باہر کردیا ہے۔

ٹیم انڈیا کو انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2025 کے بعد انگلینڈ کے دورے پرجانا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم ونڈے اورٹی-20 سیریزکے لئے بنگلہ دیش کے دورے پرجائے گی۔ اس دورے کے لئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے اس دورے کی شروعات 17 اگست سے ہوگا اورآخری مقابلہ 31 اگست کوکھیلا جائے گا۔ چمپئنزٹرافی 2025 کے بعد ٹیم انڈیا کی یہ پہلی سفید بال سیریزہوگی۔

بنگلہ دیش دورے کے لئے شیڈول کا اعلان

ٹیم انڈیا کو بنگلہ دیش دورے پرسب سے پہلے تین میچوں کی ونڈے سیریزکھیلنی ہے۔ اس سیریزکا پہلا میچ 17 اگست کومیرپورمیں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا ونڈے 20 اگست کومیرپورمیں ہی کھیلا جائے گا۔ پھرسیریزکا تیسراورآخری میچ 23 اگست کوچٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ ونڈے سیریزکے بعد تین میچوں کی ٹی-20 سیریزبھی کھیلی جائے گی۔ ٹی-20 سیریز کا آغاز26 اگست کوچٹوگرام میں ہی ہوگا۔ وہیں، ٹی-20 سیریزکا دوسرا میچ 29 اگست اورتیسرا میچ 31 اگست کومیرپورمیں کھیلا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Team India (@indiancricketteam)

ہندوستان-بنگلہ دیش کے درمیان 6 میچ

پہلا ونڈے- 17 اگست (میر پور)

دوسرا ونڈے- 20 اگست (میرپور)

تیسرا ونڈے- 23 اگست (چٹوگرام)

پہلا ٹی-20 میچ- 26 اگست (چٹوگرام)

دوسرا ٹی-20 میچ- 26 اگست (میرپور)

تیسرا ٹی-20 میچ۔ 31 اگست (میرپور)

2026 ٹی-20 ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی شروع

تین میچوں کی یہ سیریز 2026 ٹی-20 ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے کافی اہم رہنے والی ہے۔ اس سیریز سے اور آئی سی سی ٹرافی جیتنے کی تیاری شروع ہوجائے گی۔ یہ ٹورنا منٹ آئندہ سال ہندوستان اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ جو فروری اور مارچ کے مہینے میں ہوگا۔ جہاں ٹیم انڈیا اپنے خطاب کا دفاع کرنے اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز میں جنوبی افریقہ کو ہراکر خطاب اپنے نام کیا تھا۔ دوسری طرف ونڈے سیریز پر بھی سبھی کی نظر رہنے والی ہے۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی اس دورے پر ٹیم کے ساتھ جائیں گے یا نہیں۔ کیونکہ یہ دونوں کھلاڑی اب صرف ٹسٹ اور ونڈے ہی کھیلتے ہیں۔ وہیں یہ سیریز انگلینڈ دورے کے ٹھیک بعد ہے۔ ایسے میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو اس سیریز میں آرام بھی دیا جاسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read