Bharat Express

India Vs Bangladesh

ٹیم انڈیا کو اگست کے مہینے میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ونڈے اورٹی-20 سیریز کھیلی جائے گی۔ اس دورے کے لئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کی شروعات 17 اگست سے ہوگی۔

محمد شامی نے بنگلہ دیش کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے جیکر علی کی صورت میں اپنی 200ویں ون ڈے وکٹ مکمل کی۔ وہ مچل اسٹارک کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی شروعات اتوار6 اکتوبرسے گوالیئرمیں ہوگی۔ شیوم دوبے اب ایک بھی میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ وہ حال ہی میں ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کا حصہ تھے۔

رویندرا جڈیجہ ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے اور تین ہزار رنز بنانے والے تیسرے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جڈیجہ سے پہلے کپل دیو اور روی چندرن اشون یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

ہندوستان-بنگلہ دیش کے درمیان کانپورمیں چل رہے دوسرے ٹسٹ میچ میں مومن الحق نے سنچری لگائی ہے۔ ٹسٹ کرکٹ میں 13ویں سنچری لگائی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو گوالیار میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 9 اکتوبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔ جب کہ سیریز کا آخری میچ 9 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے مداح ٹائیگر رابی کو کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں شائقین نے مبینہ طور پر مارا پیٹا اور بدتمیزی کی جس کے بعد پولیس اسے اسپتال لے گئی۔

پچ کیوریٹر شیو کمار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کانپور کی پچ بھی چنئی جیسی ہوگی۔ یہ سب کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ پہلے دو سیشنز میں اچھال ملے گا۔ پہلے دو دن بیٹنگ کے لیے بہت اچھے ہوں گے۔ پھر یہ آخری تین دنوں میں اسپنرز کی مدد کرے گا۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیوتیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں ہندوستانی بلے بازشبھمن گل اپنی ہی ٹیم کے گیند بازمحمد سراج کو ٹرول کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کھیل کے چوتھے دن (22 ستمبر) لنچ سے قبل 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی ٹیم کی جیت کے ہیرو آر۔ اشون تھے جنہوں نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ لیے۔ اشون نے اس میچ میں سنچری بھی بنائی۔