Bharat Express

Mominul Haque Century: بنگلہ دیشی بلے بازمومن الحق نے لگائی شاندارسنچری، رشبھ پنت کے مذاق اڑانے کا دیا بڑا جواب

ہندوستان-بنگلہ دیش کے درمیان کانپورمیں چل رہے دوسرے ٹسٹ میچ میں مومن الحق نے سنچری لگائی ہے۔ ٹسٹ کرکٹ میں 13ویں سنچری لگائی۔

بنگلہ دیشی بلے باز مومن الحق نے کانپور ٹسٹ میں سنچری لگائی۔

کانپورٹسٹ میں پہلے تین دن تو بارش کا خلل رہا، لیکن چوتھے دن بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے بلے باز مومن الحق نے اپنی بلے بازی سے بنگلہ دیش مداحوں کا دل جیت لیا۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے کانپور ٹسٹ کی پہلی اننگ میں شاندارسنچری لگائی۔ مومن الحق نے ہندوستان کی مضبوط گیند بازی کا ڈٹ کرسامنا کرتے ہوئے سنچری لگائی۔ مومن الحق نے ٹسٹ کیریئر میں 13ویں بار سنچری لگانے کا کارنامہ انجام دیا۔ واضح رہے کہ کانپورٹسٹ میں رشبھ پنت اس کھلاڑی کے قد کا مذاق اڑا رہے تھے، لیکن اس کھلاڑی نے اپنی شاندار بلے بازی سے سب کا دل جیت لیا۔

رشبھ پنت نے بنایا تھا چھوٹے قد کا مذاق

مومن الحق کا قد صرف 5 فٹ 2 انچ ہے۔ کانپورٹسٹ کے پہلے دن آراشون کی گیند پرسوئپ کرتے ہوئے گیند مومن الحق کے ہیلمیٹ پرلگی تھی۔ اس کے بعد رشبھ پنت نے وکٹ کے پیچھے سے کہا کہ ہیلمیٹ پرگیند مارکربھی ایل بی ڈبلیولیا جاسکتا ہے۔ ویسے رشبھ پنت یہ بات مومن الحق کی توجہ بھٹکانے کے لئے کہی تھی، لیکن بائیں ہاتھ کا یہ بلے باز وکٹ پرٹک کرکھیلتا رہا اوراس کھلاڑی نے ہندوستان کے خلاف پہلی بارٹسٹ سنچری لگائی۔

مومن الحق نے کیسے لگائی سنچری

مومن الحق اس وقت کریزپرآئے تھے، جب بنگلہ دیش نے اپنے سلامی بلے بازذاکرحسن کو 26 کے اسکورپرگنوا دیا تھا۔ اس کے بعد نمبر-3 پربلے بازی کرتے ہوئے مومن الحق نے صبرکا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے خاص طورپرآراشون کا بہترین اندازمیں سامنا کیا۔ چنئی ٹسٹ میں مومن الحق کواشون سے کافی پریشانی ہورہی تھی، لیکن کانپورمیں حالات مختلف نظرآئے۔ مومن الحق نے اپنی نصف سنچری لگانے کے لئے 110 گیندیں لیں اورآئندہ 62 گیندوں میں وہ سنچری تک پہنچ گئے۔ اپنی اننگ میں مومن الحق نے ایک چھکا اور16 چوکے لگائے۔ لنچ تک مومن الحق 102 رنوں پرآؤٹ رہے۔

مومن الحق کو ملا قسمت کا ساتھ

مومن الحق نے سنچری تولگائی، لیکن اس دوران انہیں قسمت کا بھی ساتھ ملا۔ مومن الحق کا ایک کیچ اشون کی گیند پر رشبھ پنت نے چھوڑا، اس وقت مومن الحق 93 رنوں پرکھیل رہے تھے۔ اس کے بعد جب مومن الحق 95 رن پرتھے، تومحمد سراج کی گیند پروراٹ کوہلی نے ان کا کیچ چھوڑدیا۔ حالانکہ سلپ پرآیا یہ کیچ کافی مشکل تھا۔

مومن الحق کی یہ سنچری بے حد خاص

مومن الحق کی یہ سنچری اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ گزشتہ 20 سالوں میں پہلی بار کسی غیرملکی بلے بازنے کانپور میں سنچری لگائی ہے۔ اس سے پہلے سال 2004 میں کانپور یں اینڈریوہال نے ٹسٹ سنچری لگائی تھی اورگزشتہ 40 سالوں میں صرف دو ہی بلے بازوں نے کانپورمیں ٹسٹ سنچری لگائی ہے، جس میں مومن الحق کا نام بھی شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس