Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Attack: ’’پاکستان کو چار حصوں میں تقسیم کر دیں گے پی ایم مودی…‘‘، بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کا بڑا دعویٰ

22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے، نشی کانت دوبے نے کہا کہ ’پاکستانی فوج‘ نے ہندوستانیوں کو، خاص طور پر ہندوؤں کو چن چن کر مارا ہے۔ مودی حکومت اس حملے کا بدلہ ہر حال میں لے گی۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے

دیوگھر: مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ سال 2025 کے بعد زمین سے ایک ملک کے طور پر پاکستان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

دیوگھر ضلع میں مہیشمارا ریلوے ہالٹ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں نشی کانت دوبے نے کہا کہ اسی سال پاکستان چار حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کی سر زمین سے اپنے خطاب میں دہشت گردوں کو مٹی میں ملانے کی جو بات کہی ہے، اس کا پیغام دور رس ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، ’’پاکستان نے کشمیر کا جو حصہ  لیا ہے، اسے تو ہم واپس لیں گے ہی، اس کے علاوہ پاکستان کو توڑ کر بلوچستان، پشتونستان اور پنجاب کے نام سے الگ الگ ممالک بنیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی یہ کر کے دکھائیں گے۔ یہ بات میں پورے دعوے کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔ اگر پاکستان اس سال کے بعد کئی حصوں میں تقسیم نہیں ہوا تو آپ یہ کہنے کو آزاد ہوں گے کہ بی جے پی والے لوگوں کو جھوٹی یقین دہانی کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’پاکستان ختم ہو جائے گا، یہی مودی کی گارنٹی ہے۔ یہی اعتماد ہے، جس کی بدولت وہ ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔

22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے، نشی کانت دوبے نے کہا کہ ’پاکستانی فوج‘ نے ہندوستانیوں کو، خاص طور پر ہندوؤں کو چن چن کر مارا ہے۔ مودی حکومت اس حملے کا بدلہ ہر حال میں لے گی۔

ریلوے ہالٹ کے افتتاح سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آج ملک کی قیادت ایک ایسے وزیر اعظم کے ہاتھ میں ہے جو اپنی قابلیت اور طاقت کے لیے ملک اور دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے بہار کی سرزمین سے صاف کہہ دیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو مٹی میں ملا دیا جائے گا۔ اسی کا اثر ہے کہ پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کا پورا خاندان بیرون ملک فرار ہو گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read