Bharat Express

Pakistan

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اس معاملے پر مسلسل اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا۔ ’’ہم اپنے خدشات کے بارے میں واضح اور مستقل رہے ہیں، اور ہم ان مسائل پر پاکستان کے ساتھ تعمیری طور پر بات چیت جاری رکھیں گے۔‘‘

پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بنگلورو جیل میں 17 سال گزارنے کے بعد اب گھر جانے کا انتظار کر رہا ہے۔ پاکستانی شہری محمد فہد کو دہشت گردی کے مقدمے سمیت تمام مقدمات سے بری کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ جیل کی کوٹھری میں بیٹھے اپنے اہل خانہ کی یادوں میں کھویا ہوا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ ماہ احتجاجی مظاہرہ کے دوران نیم فوجی دستوں کے جوانوں میں موت ہوئی تھی۔ اسی معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورپارٹی کے سینئرلیڈران کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے حامی 24 نومبرسے عمران خان کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرہ میں کئی کارکنان کی جان جاچکی ہے۔

فرقہ وارانہ تشدد جمعرات کے مہلک حملے کے بعد شروع ہوا، جب کرم کے گنجان آباد باغان قصبے میں تقریباً 200 گاڑیوں کے قافلے پر شدید فائرنگ کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ قافلے میں زیادہ تر شیعہ مسافر تھے۔ اس حملے میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بن گیا ہے۔ اس بار دہشت گردوں کے اس حملے نے پاکستان کی سلامتی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں ایک فقیر خاندان کی جانب سے دادی کی 40ویں برسی کی شاندار تقریب میں پنجاب کے کئی شہروں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بہت سے لوگ اس تقریب کے پیمانے اور دعوت کو دیکھ کر حیران ہوئے۔

پنجاب حکومت میں سینئر وزیر، مریم اورنگزیب نے جمعہ (15 نومبر 2024) کو لاہور میں اس معاملہ پر میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ کا سنگین ہے، لوگوں کے صحت پر اس کے مضر اثرت پڑ سکتے ہیں۔

پاکستان کے شہر لاہور میں ہوا کے معیار کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے حکام نے پیر کے روز تمام پرائمری اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا ہے۔

انڈیکس کی نئی رپورٹ میں کئی ممالک کی رینکنگ میں کمی آئی ہے۔ ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آل لاء انڈیکس 2024 کی رپورٹ کے مطابق اس بار فہرست میں شامل بیشتر ممالک کی مجموعی درجہ بندی میں کمی آئی ہے۔