Bharat Express-->
Bharat Express

IED blast in Quetta: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آئی ای ڈی دھماکہ، تین افراد ہلاک، 21 زخمی، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ  

کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بازار میں موجود مقامی لوگوں نے تصدیق کی کہ دھماکہ پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا۔ صوبہ بلوچستان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملوں کی زد میں ہے۔ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) ایسے حملوں کی قیادت کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے لوگوں پر بزدلانہ حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

کوئٹہ مں آئی ای ڈی دھماکہ

 اسلام آباد: جمعرات کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مشتبہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے حملے میں تین افراد ہلاک اور کم از کم 21 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خیز مواد کوئٹہ شہر کی باریچ  مارکیٹ کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ دن کے مصروف اوقات میں ہوا جب بازار لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوتاہے اور تمام دکانیں کھلی ہوتی ہیں۔ باریچ  مارکیٹ کوئٹہ میں ایرانی مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی سمجھی جاتی ہے۔ یہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پارک کے قریب واقع ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ 21 شدید زخمیوں کو علاج کے لیے لایا گیا ہے۔ اسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا، ’’21 شدید زخمی لوگوں کو علاج کے لیے لایا گیا اور دو لاشیں اسپتال لائی گئیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے ایک دم توڑ گیا جس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بازار میں موجود مقامی لوگوں نے تصدیق کی کہ دھماکہ پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا۔ صوبہ بلوچستان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملوں کی زد میں ہے۔ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) ایسے حملوں کی قیادت کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے لوگوں پر بزدلانہ حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read