کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ۔ (فائل فوٹو)
وزیراعظم نریندرمودی نے امبیڈکرجینتی پریمنا نگر میں ایک عوامی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کانگریس پرجم کرتنقید کی تھی۔ اس کے ساتھ وقف املاک کے استعمال سے متعلق بھی کئی سوال اٹھائے تھے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے بیان کے بعد کانگریس کی طرف سے مسلسل پلٹ وارکیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈردگوجے سنگھ نے کہا کہ جہاں جہاں بی جے پی حکومت ہے، وہاں اقلیتوں پردشمنوں جیسا برتاؤ ہو رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ دگوجے سنگھ نے شربت تنازعہ پر بابا رام دیو کے خلاف بھوپال میں معاملہ درج کرایا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے وقف اورمسلمانوں پردیئے گئے بیانوں پردگوجے سنگھ نے پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ کیا ملک میں پنکچربنانے والے صرف مسلمان ہیں۔ میرا الزام ہے کہ نریندرمودی آپ کا نظریہ ناتھو رام گوڈسے کا ہے۔ مہاتما گاندھی کا نظریہ قطعی نہیں ہے۔ اگر بی جے پی کو مسلمانوں کی اتنی فکرہے تو کسی مسلم کو بی جے پی آخر کیوں نہیں صدر بنا دیتی ہے۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے ملک میں اقلیتوں کے خلاف ماحول بنایا جا رہا ہے۔ جہاں جہاں بی جے پی اورڈبل انجن کی حکومت ہے، اقلیتوں کے ساتھ دشمن کی طرح برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ پریشان کیا جارہا ہے اورانہیں جھوٹے معاملات میں پھنسایا جا رہا ہے، ظلم کیا جا رہا ہے اوران کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائے گئے آئینی التزامات کو نظراندازکیا جا رہا ہے۔
بی جے پی کا اگلا نشانہ چرچ
دگوجے سنگھ نے وقف ایکٹ پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس دن وقف بورڈ ایک بنا، اس کے اگلے دن بی جے پی حکومت نے چرچ پرحملہ کرنا شروع کردیا۔ بی جے پی والے کسی کے سگے نہیں ہیں۔ ان کا اگلا نشانہ چرچ ہی ہے۔
وزیراعظم مودی نے کیا کہا تھا؟
وزیراعظم نریندرمودی نے ہریانہ میں عوامی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے وقف بل سے متعلق کانگریس پرتنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس مسلمانوں کی ہمدرد ہے توکسی مسلمان کوپارٹی کا صدرکیوں نہیں بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی نیت مسلمانوں کی ہمدردی کی نہیں رہی ہے۔ وقف قانون پروزیراعظم مودی نے کہا کہ اب غریبوں کی زمین نہیں لوٹ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی نیت کبھی کسی کا بھلا کرنے کی نہیں رہی ہے۔ مسلمانوں کا بھی بھلا کرنے کی نہیں تھی۔ یہی کانگریس کی اصلی سچائی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگروقف کی زمین کا صحیح استعمال ہوا ہوتا تو میرے مسلمان نوجوانوں کو سائیکل کے پنکچربناکرزندگی نہیں گزارنی پڑتی۔ اسی بیان پر کانگریس حملہ آورہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


