Bharat Express DD Free Dish

MI vs LSG IPL 2025: لکھنؤ سپرجائنٹس کو 54 رنوں سے شکست دیتے ہوئے ممبئی نے درج کی اس سیزن مسلسل پانچویں جیت، پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچی

ول جیکس کو ان کی شاندار آل راؤنڈ پرفامنس (29 رنز، دو وکٹ اور ایک کیچ) کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جسپریت بمراہ (22 رن دے کر چار وکٹ) کی شاندار بالنگ کی مدد سے ممبئی انڈینس نے اتوار کو لکھنؤ سپرجائنٹس کو 54 رنز سے شکست دے کر اس آئی پی ایل سیزن اپنی مسلسل پانچویں جیت درج کی۔ ممبئی نے ریان ریکلٹن (58 رنز) اور سوریہ کمار یادیو (54 رنز) کی شاندار نصف سنچریوں اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی چھوٹی لیکن کارآمد پاریوں کی مدد سے 20 اووروں میں سات وکٹ پر 215 رنز بنائے۔ پھر بمراہ کی شاندار بالنگ کے دم پر ممبئی نے لکھنؤ کو 20 اوورز میں صرف 161 رنز پر ہی ڈھیر کردیا۔ یہ میچ جیت کر ممبئی نے پلے آف کے لیے اپنا دعویٰ مزید مضبوط کر لیا ہے۔

لکھنؤ کے سلامی بلے باز ایڈن مارکرم (9 رنز) کے علاوہ بمراہ نے ڈیوڈ ملر، عبدالصمد اور اویش خان کا وکٹ بھی اپنے نام کیا۔ وہیں ٹرینٹ بولٹ نے مچل مارش اور آیوش بدونی کی وکٹیں حاصل کیں اور اننگز کی آخری گیند پر دگویش راٹھی کو بولڈ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ ول جیکس نے نکولس پورن اور ایل ایس جی کے کپتان رشبھ پنت کی وکٹیں حاصل کیں۔ پنت کی خراب فارم اس میچ میں بھی برقرار رہی اور وہ صرف چار رن بنا سکے۔ ول جیکس کو ان کی شاندار آل راؤنڈ پرفامنس (29 رنز، دو وکٹ اور ایک کیچ) کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

10 میچوں میں 6 جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچی ممبئی انڈینس

ممبئی کی 10 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں لکھنؤ کو 10 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ لکھنؤ کے لیے بدونی نے سب سے زیادہ 35، مارش نے 34، پورن نے 27 اور ملر نے 24 رنز بنائے۔ وہیں گیندبازی میں لکھنؤ کے لیے مینک سے بہترین گیندباز رہے، جنھوں نے چار اوور میں 40 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ وہیں اویش خان نے بھی اپنے چار اوورز میں 42 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read