وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو اپنے کابینہ ساتھیوں کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا انعقاد کیا۔ اس دوران حکومت کے کام کاج، انتظامی نظام اور حکمرانی کو زیادہ مؤثر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’مودی اسٹوری‘ اکاؤنٹ نے وزیر اعظم مودی کے دور میں انتظامیہ سے متعلق کیے گئے کئی تجربات کا ذکر کیا۔’مودی اسٹوری‘ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران وزیر اعظم مودی نے سرکاری کام کاج کے روایتی طریقوں سے آگے بڑھ کر کئی نئے تجربات پر زور دیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد انتظامیہ کو زیادہ عملی بنانے کے ساتھ ساتھ افسران کے تجربات اور زمینی سطح کی ضروریات کو حکومتی نظام سے جوڑنا رہا ہے۔
ریٹائر ہونے والے افسران کے تجربات محفوظ کرنے کی پہل
ان تجربات میں ’انوبھو‘ پہل کا بھی ذکر کیا گیا۔ اس کے تحت ریٹائر ہونے والے سینئر افسران اپنے طویل انتظامی کیریئر کے دوران حاصل کیے گئے تجربات، سیکھ اور اہم معلومات کو دستاویزی شکل دیتے ہیں۔اس کا مقصد یہ ہے کہ ان کے بعد آنے والے افسران ان تجربات سے سیکھ سکیں اور انتظامی کام کاج میں ان کا استعمال کرسکیں۔
’سوتہ سُکھائے‘ پہل میں عوامی مفاد کے منصوبے
’سوتہ سُکھائے‘ پہل بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ اس کے تحت افسران اپنے معمول کے محکمہ جاتی کام سے الگ کسی ایسے منصوبے پر رضاکارانہ طور پر کام کرسکتے ہیں، جس کا تعلق عوامی مفاد سے ہو۔اس پہل کے پیچھے یہ خیال ہے کہ افسران کو اپنے روزمرہ کے فرائض سے الگ معاشرے کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملے۔
Heard PM Modi is holding a Chintan Shivir with his Cabinet colleagues today?
Over the years, PM Modi has completely flipped the way the government works, often treating governance like an innovation lab.
Like asking retiring bureaucrats to write down their experiences before… pic.twitter.com/mxISWmWYkS
— Modi Story (@themodistory) September 23, 2026
پہلی تعیناتی والی جگہ پر واپس جانے کا موقع
’بیک ٹو دی فرسٹ پوسٹنگ‘ پہل کے تحت سینئر افسران کو اپنے انتظامی کیریئر کی پہلی تعیناتی والے ضلع یا تعلقہ میں کئی برس بعد دوبارہ جانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔وہاں جاکر افسران یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی ابتدائی تعیناتی کے بعد علاقے میں کتنا بدلاؤ آیا اور ترقی کی صورت حال کس طرح تبدیل ہوئی۔
نئے آئی اے ایس افسران کو مرکز میں کام کا تجربہ
’اسسٹنٹ سیکریٹری پروگرام‘ کے تحت نئے مقرر کیے گئے آئی اے ایس افسران کو پہلی فیلڈ پوسٹنگ سے قبل مرکزی حکومت کی وزارتوں میں تقریباً 3 ماہ کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔اس کا مقصد نوجوان افسران کو مرکزی حکومت کی وزارتوں کے کام کرنے کے طریقہ کار، پالیسی سازی کے عمل اور انتظامی نظام کو قریب سے سمجھنے کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
’ون سیکریٹری، ون تعلقہ‘ پہل
’ون سیکریٹری، ون تعلقہ‘ پہل کے تحت سینئر آئی اے ایس افسران کو پسماندہ تعلقوں کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ اس سے افسران کو زمینی سطح کے مسائل اور ترقی کی حقیقی صورت حال کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔اس کے ساتھ ہی متعلقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


