Bharat Express

UN honours Dr BR Ambedkar: اقوام متحدہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اعزاز سے کیا سرفراز، نیویارک سٹی نے 14 اپریل کو ان کے نام کیا وقف

ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش نیویارک میں اقوام متحدہ میں منایا گیا۔ انصاف اور مساوات کے لیے کی گئی ان کی کوششوں کے اعتراف میں لوگ جمع ہوئے اور انہیں دلی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، NYC نے باضابطہ طور پر 14 اپریل کو یوم امبیڈکر سے منسوب کیا۔

ہندوستان کے آئین کے معمار اور عدم مساوات کے خلاف جنگ کرنے والے ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کا یوم پیدائش نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منایا گیا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔

 مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات رام داس اٹھاولے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا، “آج نیویارک میں ہندوستان کے مستقل مشن نے اس اہم تقریب کا اہتمام کیا۔ ہم ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ نہ صرف پورے ہندوستان میں بلکہ کئی ممالک اس جشن میں شامل ہیں۔”

اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ پرواتھنی ہریش نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح ڈاکٹر امبیڈکر نے جدوجہد آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا اور بعد میں وہ ہندوستانی آئین کے معماراعلیٰ بن گئے۔

ان کے اعزاز میں نیویارک شہر نے 14اپریل 2025 کو بھیم راؤامبیڈکر کا دن قرار دیا ہے۔میئر ایرک ایڈمز نے امبیڈکر کی 134ویں یوم پیدائش پر اس کا اعلان کیا۔

ایڈمز نے کہا، “دنیا بھر سے افراد  نیویارک شہر میں نئے امکانات کی تلاش میں سمندروں کو عبور کر رہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شراکت  ہمارے شہر کی بھرپور ثقافت کو ثروت مند بنانے کی ایک متحرک تاریخ میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

میئر نے ڈاکٹر امبیڈکر کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے شہر کی مسلسل کوششوں پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام معاشرے میں انصاف اور مساوات کے پیغام کو  زندہ رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر امبیڈکر 14 اپریل 1891 کو  ہندوستان کے مہو میں  پیدا ہوئے۔ وہ صرف ایک سیاسی رہنما اور سماجی مصلح ہی نہیں تھے بلکہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہر معاشیات بھی تھے۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور لندن سکول آف اکنامکس سے ڈی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ انصاف، مساوات اور ہر ایک کے لیے وقار کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read