Bharat Express

Dr. B R Ambedkar

بی ایس پی کے مظاہرے اور اپوزیشن کے بیانات کے درمیان سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اس معاملے میں بچاؤ میں آئے۔ ایک پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ نے انڈین نیشنل کانگریس پر سنگین الزامات لگائے۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے اس ہفتے کے شروع میں راجیہ سبھا میں امبیڈکرکے  ریمارکس پرمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بنایا اور 24 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی شکایت میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھ لوک سبھا کے باہر دھکا مکی کی گئی ہے۔ بی جے پی کے ممبران نے انہیں دھکا دیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے یہ خط بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر پر وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے سلسلے میں لکھا ہے۔

دراصل امت شاہ کو پارلیمنٹ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ابھی ایک فیشن ہو گیا ہے - امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر۔ اِتنا نام اگر بھگوان کالیتے تو سات جنموں تک سورگ مل جاتا۔امت شاہ کے اسی بیان پر ہنگامہ جاری ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔ اب امبیڈکر کے بارے میں غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے۔ میں اس پارٹی سے آیا ہوں جو بابا صاحب کی توہین نہیں کر سکتی۔ ہم نے امبیڈکر کے کام کو آگے بڑھایا ہے۔ ہم نے ریزرویشن کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا۔

کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو  امبیڈکر جی سے محبت ہے، تو امت شاہ کو آج رات 12 بجے تک ہٹا دینا چاہئے، جو شخص آئین پر حلف لینے کے بعد ایوان میں آتا ہے۔وہ وزیر بن جاتا ہے۔ اگر وہ  آئین کی توہین کرے تو اسے کابینہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

منگل کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں آئین پر بحث میں حصہ لیا اور اپوزیشن کو جواب دیا۔ اس دوران انہوں نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پر ایک بیان دیا۔ امت شاہ نے کہا کہ یہ اب فیشن بن گیا ہے۔ امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر…

پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس جاری ہے۔ منگل کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں آئین پر بحث میں حصہ لیا اور اپوزیشن کو جواب دیا۔ اس دوران انہوں نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پر ایک بیان دیا۔ امت شاہ نے کہا کہ یہ اب فیشن بن گیا ہے۔