Bharat Express

Al-Aqsa Mosque

طبی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، طبی ذرائع کے مطابق، خان یونس کے مغرب میں انٹرنیٹ کی تقسیم کے مرکز کے قریب ایک اور فلسطینی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں چھ افراد مارے گئے۔

محکمہ اسلامی اوقاف کے عہدیدارنے بتایا کہ دھاوا بولنے والے انتہا پسند اشتعال انگیزسرگرمیاں انجام دیتے رہے۔ اس موقع پربن گویرنے کہا کہ اسرائیل حماس کو شکست دے گا۔ انہوں نے اپنی حکومت سے ثالث ملکوں کی طرف سے دوحہ میں طلب کیے گئے کسی بھی مذاکرات میں نہ جانے کا مطالبہ کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے الشیخ صبری کو پرانے بیت المقدس شہر کے السوانہ محلے میں واقع ان کے گھر سے حماس کے رہ نما شاہد اسماعیل ہنیہ شہید کے لیے سوگ کا اعلان کرنے اور ان کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

مسجد اقصیٰ کمپلیکس جسے یہودیوں میں ٹمپل ماؤنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے دونوں کے درمیان ایک طویل مدت سے تنازعہ چل رہا ہے۔

رپورٹ میں 7 اکتوبر کو ہونے والے تشدد اور گزشتہ سال کے اختتام کے درمیان کے وقت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تنازعہ کے دوران دونوں فریقوں کی جانب سے حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور جرائم کی وسیع رینج کو نمایاں کرتا ہے۔

ہفتہ کے روز غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36,801 ہو گئی ہے جب کہ 83,680 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایگر نے کہا کہ ہمارا بنیادی کام طبی امداد فراہم کرنا، پانی کی فراہمی بحال کرنا اور لوگوں کو ہنگامی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہم غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کی حمایت کرتے ہیں۔

بدھ کے روز غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 بچوں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس پر واشنگٹن نے کہا کہ اسرائیل ’ریڈ لائن‘ پار کر رہا ہے۔

حماس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کو ان جرائم کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہیے جو انسانیت کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اسرائیل فلسطین تنازع پر سچ بتائیں گے۔