Bharat Express

Kangana Ranaut-Chirag Paswan: پارلیمنٹ میں ملے چراغ پاسوان اور کنگنا رانوت، 13 سال پہلے فلم میں ساتھ کا تھا کام

جمعہ کو این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے کنگنا رانوت جب دہلی پہنچیں تو ان کی ملاقات ان کے پرانے کو اسٹار چراغ پاسوان سے ہوئی۔

چراغ پاسوان اور کنگنا رانوت پارلیمنٹ میں ایک دوسرے سے گلے ملے۔

Kangana Ranaut-Chirag Paswan: بالی ووڈ اداکارہ اور ہماچل پردیش کے منڈی سے الیکشن جیت کرپارلیمنٹ پہنچیں کنگنا رانوت این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے دہلی میں تھیں۔ جمعہ کو جب وہ پارلیمنٹ احاطے میں پہنچیں تو ان کی ملاقات اپنے پرانے کواسٹار اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے صدر چراغ پاسوان سے ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی ہاتھ ملایا اور کیمرے کے لئے جم کر پوز بھی دیئے۔

گلے لگاکرایک دوسرے سے ملے

واضح رہے کہ چراغ پاسوان اورکنگنا رانوت نے 2011 میں ریلیز ہوئی فلم  ’ملے نہ ملے ہم‘ میں ساتھ میں کام کیا تھا۔ اس فلم میں چراغ پاسوان نے جہاں ٹینس پلیئرکا کردار نبھایا تھا، وہیں کنگنا سپرماڈل کے رول میں تھیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں شروع ہوئی یہ دوستی اب سیاست کے گلیارے میں بھی نظرآئی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ احاطے میں دونوں گلے مل کرایک دوسرے سے ملے۔

ایسے نظرآئے کنگنا اور چراغ

اس ملاقات کے ویڈیو سامنے آئے ہیں، جس میں کنگنا رانوت نے لائٹ گرین رنگ کی ساڑی پہنی ہوئی ہے اور بالوں کو ہاف باندھا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے لُک کو چشمے سے پورا کیا۔ وہیں چراغ پاسوان سفید کرتے میں نظرآرہے ہیں۔

الیکشن میں زبردست کارکردگی

لوک سبھا الیکشن  2024 میں چراغ پاسوان نے بہارکے حاجی پور سیٹ سے جیت حاصل کی۔ انہوں نے آرجے ڈی کے شیوچندررام کو 1,70,105 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا ہے۔ دوسری جانب، کنگنا رانوت نے منڈی سیٹ سے کانگریس کے وکرم آدتیہ سنگھ کو ہرایا۔ وکرم آدتیہ سنگھ سابق وزیراعلیٰ ویربھدرسنگھ کے بیٹے ہیں۔ دونوں نے ہی لوک سبھا الیکشن میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب 18ویں لوک سبھا الیکشن جیتنے کے بعد ساتھ میں پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے۔

Also Read