کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی
نئی دہلی: ان دنوں ملک کی راجدھانی دہلی کی سیاست میں جمنا ندی کی آلودگی کو لے کر کافی بحث چل رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال دہلی کے لوگوں سے جمنا کی صفائی کے لیے ایک اور موقع مانگ رہے ہیں، جس کے بعد کانگریس اور بی جے پی ان پر حملہ آور ہیں۔
اسی دوران جمعرات کے روز لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمنا کے کنارے پہنچ کر لوگوں سے بات کی اور اروند کیجریوال سے پوچھا کہ اب تو 2025 آگیا، آپ جمنا میں کب ڈبکی لگائیں گے؟
کانگریس ایم پی راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’’کیجریوال جی، اب تو 2025 آ گیا، آپ جمنا میں کب ڈبکی لگائیں گے؟ دہلی انتظار کر رہی ہے!‘‘
केजरीवाल जी, अब तो 2025 आ गया। आप यमुना में डुबकी कब लगाएंगे?
दिल्ली इंतज़ार कर रही है! pic.twitter.com/yongNyHzL2
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 30, 2025
راہل گاندھی نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی لوگوں سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران اروند کیجریوال پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں کیجریوال نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جمنا ندی میں ڈبکی لگائیں گے، لیکن آج تک یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ 2025 آچکا ہے اور اس اعلان کو پانچ سال گزر چکے ہیں، لیکن کیجریوال نے جمنا کی صفائی کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔
ویڈیو میں جمنا میں بڑھتے ہوئے کچرے اور آلودگی پر بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جمنا کے پانی میں گندگی بڑھ گئی ہے اور اس کے لیے کیجریوال ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال نے جمنا کی صفائی کو محض ایک جملہ بنا دیا ہے جو عوام سے ووٹ حاصل کرنے کا ایک طریقہ بن کر رہ گیا ہے۔
راہل گاندھی نے مقامی لوگوں سے بات کی، جنہوں نے بتایا کہ پہلے کئی لوگ جمنا میں نہانے آتے تھے، لیکن اب پانی میں گندگی کی وجہ سے بہت کم لوگ یہاں آتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اب یہاں کے پانی میں نہانا بہت خطرناک ہوگیا ہے، کیونکہ یہ گندا اور آلودہ ہوچکا ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک اور پوسٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا، ’’ہمیں جمنا کو صرف ایک واٹر باڈی نہیں ،ایک زندہ انسان کے طور پر دیکھنا ہوگا۔ ہمیں اس کی عزت رکنی ہوگی۔ جب حکومت نے جمنا کو اس کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔ تب ہمیں مل کر اس کی حالت میں بدلاؤ کے لیے قدم بڑھانا ہوگا۔
हमें यमुना को सिर्फ एक water body के रूप में नहीं, एक living being के रूप में देखना होगा। हमें उसकी इज्ज़त करनी होगी।
जब सरकार ने यमुना को उसके हाल पर छोड़ दिया है तब हमें मिलकर उसकी स्थिति में बदलाव के लिए कदम बढ़ाना होगा।
यदि आपके पास कोई सुझाव है तो हमारे साथ इस लिंक पर साझा… https://t.co/JXAMRIbZv4
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 30, 2025
انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ اگر ان کے پاس جمنا کی صفائی کے لیے کوئی تجویز ہے تو وہ انہیں بھیجیں۔ راہل گاندھی نے تجاویز بھیجنے کے لیے پوسٹ کے ساتھ ایک لنک بھی شیئر کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


