Bharat Express

Yamuna river

لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے ہریانہ صرف 513 ایم جی ڈی پانی دے رہا ہے۔ شدید گرمی میں ہریانہ 100 ایم جی ڈی کم پانی کی سپلائی کررہا ہے ،جس کی وجہ سے 28 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پانی نہیں مل پا رہا ہے۔

ریونیو منسٹر آتشی نے ہفتہ کو کہا تھا کہ ہتھنی کنڈ بیراج سے  جمنا ندی میں دو لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دہلی حکومت ہائی الرٹ پر ہے۔

اگلے 60 سے 72 گھنٹوں میں ہتھینی کنڈ سے چھوڑا گیا تمام پانی دہلی پہنچ جائے گا۔ اب خوف اس بات کو لے کر ہے کہ کہیں اتنے پانی کے بعد دہلی کے نشیبی علاقے ایک بار پھر متاثر نہ ہا جائے۔

دہلی میں جمنا ندی میں تیزی  سے اضافہ ہورہا ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس سے وزیر داخلہ امیت شاہ سے فون پر بات کی اور دہلی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اگلے 24 گھنٹوں میں جمنا کی پانی کی سطح میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 5 دنوں کے دوران اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان اور اتر پردیش میں ہلکی سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔