Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

این ڈی اے کو اس بار 293 سیٹوں کے ساتھ اکثریت ملی ہے۔ مسلسل تیسری باراین ڈی اے نے اکثریت حاصل کرلی ہے اور وہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں آج نریندرمودی کو لیڈر منتخب کیا جا رہا ہے۔

صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق، عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 73 کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی صدر کے حوالے کی گئی۔ اس میں 18ویں لوک سبھا کے عام انتخابات کے بعد لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے والے اراکین کے نام شامل ہیں۔

راہل گاندھی نے اسٹاک مارکیٹ گرنے سے متعلق نریندر مودی اورامت شاہ پربڑے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے دونوں لیڈران کے کردارکی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہندوستان کا آئین ایک فلاحی ریاست کا تصورپیش کرتا ہے، جس میں تمام شہریوں کی بھلائی کی ضمانت دی گئی ہے۔ ہمارے آئین کے اہداف میں سماجی انصاف اورعوام میں مضبوط بھائی چارے کو فروغ دینے کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔

انجینئر رشید غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت تہاڑجیل میں بند ہیں اوراس لوک سبھا الیکشن میں جموں و کشمیرکی بارہمولہ سیٹ سے جیت گئے ہیں۔

پولیس نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نریندرمودی 9 جون کو تیسری بارحلف لے سکتے ہیں، لیکن اس درمیان این ڈی اے میں شامل وزیراعلیٰ نتیش کمارکی جے ڈی یواور سابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈوکی ٹی ڈی پی نے بی جے پی کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

سماجوادی پارٹی لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کے بعد ملک کی تیسری سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے۔ پارٹی کو37 سیٹوں پرجیت ملی ہے۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادواپنی لوک سبھا رکنیت برقراررکھیں گے۔ اکھلیش یادو کے کرہل سے استعفیٰ دینے کے بعد اس سیٹ سے کون الیکشن لڑے گا، ابھی اس پرآخری فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے 10 فیصد سے زیادہ سیٹیں ہونا ضروری ہے۔ 2014 میں کانگریس نے 44 سیٹیں جیتی تھیں اور 2019 میں اس نے 52 سیٹیں جیتی تھیں لیکن اس بار پارٹی نے 99 سیٹیں جیتی ہیں۔ ایسے میں راہل گاندھی کے ایل او پی بننے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔