Bharat Express DD Free Dish

صدر جمہوریہ سے این ڈی اے وفد کی ملاقات، حکومت بنانے کا پیش کیا دعویٰ

لوک سبھا الیکشن کے نتائج میں این ڈی اے گروپ نے اکثریت کے کرشمائی اعدادوشمارکو پورا کرلیا تھا۔ اس کے بعد سے مسلسل میٹنگوں کا دور جاری تھا اوراسی ضمن میں جمعہ کواین ڈی اے گروپ کے لیڈران نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

NDA to form Government: قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کردیا ہے۔ جمعہ کے روزکئی میٹنگوں کے بعد این ڈی اے لیڈران کا گروپ صدرجمہوریہ دروپدی مرموسے ملنے پہنچا اورانہیں حکومت بنانے کی تجویز پیش کی۔ حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے این ڈی کی طرف سے امت شاہ، راجناتھ سنگھ، جے پی نڈا، نتیش کماراورایکناتھ شندے پہنچے۔ وزیراعظم نریندر مودی بھی آج شام ساڑھے چار بجے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کرنے جائیں گے۔

لوک سبھا الیکشن کے نتائج میں این ڈی اے گروپ نے 293 سیٹیں حاصل کی تھیں، جو کہ اکثریت کے کرشمائی اعداد وشمار 272 سے زیادہ ہیں۔ حالانکہ این ڈی اے کی قیادت کرنے والی بی جے پی اس بار اکثریت کے اعدادوشمارسے کافی پیچھے رہ گئی ہے، ایسے میں ایک دوسرے کو منانے سے متعلق لمبا دور چلا۔ حالانکہ جمعہ کے روز دوپہراین ڈی اے لیڈران نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا اور سبھی قیاس آرائیوں پربریک لگا دیا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read