Bharat Express

NDA Government

لوک سبھا میں پیپرلیک کے موضوع پر جمعہ کے روز کافی ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں نیٹ امتحان اورموجودہ پیپرلیک معاملے پر حکومت کے ساتھ مثبت بحث کرنا چاہتا ہے۔ ہم وزیراعظم سے اس موضوع پر بحث کرنے اور طلبا کو وہ احترام دینے کی گزارش کرتے ہیں، وہ جس کے حقدار ہیں۔

بہارمیں بی جے پی کے سینئرلیڈراشونی کمارچوبے نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت بننی چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اتحادی پارٹیوں کوبھی آگے لے کرچلا جائے۔

اسپیکراوم برلا نے بدھ (26 جون، 2024) کو اپنے پہلے ہی خطاب میں ایمرجنسی کی مذمت کی تجویزپڑھی تھی، جس پراب راہل گاندھی نے اعتراض ظاہرکیا۔

لوک سبھا اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے عہدے کے لئے این ڈی اے اور انڈیا الائنس میں اتفاق رائے نہیں بن سکا ہے۔ این ڈی اے نے اسپیکر عہدے کے لئے اوم بڑلا تووہیں اپوزیشن نے کے سریش کو امیدواربنایا ہے۔

ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے بھرت ہری مہتاب نے راشٹرپتی بھون میں ایوان کے رکن اورپروٹم اسپیکرکے طورپرحلف اٹھایا تھا۔ انہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حلف دلایا۔

اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے سریش، کے ٹی بالواورٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے کوپینل آف چیئرپرسن میں منتخب کیا گیا۔ لیکن ان اراکین اسمبلی نے پروٹم اسپیکرکے انتخاب کے خلاف احتجاجاً حلف نہیں اٹھایا۔

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے این ڈی اے حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے مودی کی اقلیت والی حکومت کو منتخب کیا ہے اور یہ الائنس کی حکومت کبھی بھی گرسکتی ہے، جس کے بعد جنتا دل یونائیٹیڈ کے لیڈرکے سی تیاگی نے ملیکا ارجن کھڑگے کی بیان کی مذمت کرتے ہوئے بدامنی کا ماحول بنانے کی کوشش کا الزام لگایا۔

لوک سبھا الیکشن 2024 میں یوپی میں بی جے پی کو ملی ہارکی وجہ تلاش کی جارہی ہے، اس سے متعلق لکھنؤ میں میٹنگ ہوئی۔ اس میں ہارے ہوئے امیدواروں نے لفافہ بند شکایتیں کی ہیں۔

مرکز میں مسلسل تیسری بار حکومت بنانے کے بعد بھی بی جے پی کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب خبر ہے کہ بی جے پی کے تین اراکین پارلیمنٹ پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس الیکشن میں بی جے پی نے 240 سیٹیں جیتی تھیں۔

چندرا بابو نائیڈو نے آج یعنی 12 جون کو آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ نائیڈو نے وجے واڑہ کے کیسرپلّی آئی ٹی پارک میں 11 بجکر 27 منٹ پرحلف لیا۔ چندرا بابو نائیڈو چوتھی بار ریاست کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہوئے۔