Bharat Express

Lok Sabha Election Results 2024: انڈیا الائنس بنائے گا حکومت؟ سوال کے جواب میں اکھلیش یادو نے دکھا دی اصلی تصویر، کہی یہ بڑی بات

سماجوادی پارٹی لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کے بعد ملک کی تیسری سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے۔ پارٹی کو37 سیٹوں پرجیت ملی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)

INDIA Alliance on Govt Formation: سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات (6 جون) کوانڈیا الائنس کی حکومت بننے امید ظاہرکی ہے۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت میں جب گنتی ہوتی ہے تو امید کبھی ختم نہیں ہوتی ہے۔ انڈیا الائنس اکثریت سے کافی دورہے کیونکہ اس کے کھاتے میں 234 سیٹیں آئی ہیں۔ لوک سبھا میں اکثریت کے لئے 272 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ حالانکہ پھربھی اس نے حکومت بنانے کی امید نہیں چھوڑی ہے۔

دراصل، این ڈی اے کو اس بار293 سیٹوں پرجیت ملی ہے اور بی جے پی کے کھاتے میں 240 سیٹیں گئی ہیں۔ اس کے بعد بھی سیاسی گلیاروں میں اس بات سے متعلق قیاس آرائی چل رہی ہے کہ این ڈی اے کی واپسی مشکل ہوسکتی ہے۔ این ڈی اے میں شامل ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو کی وجہ سے ایسی باتیں ہورہی ہیں، کیونکہ ان دونوں ہی پارٹیوں کے پلٹی مارنے کی قیاس آرائی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال ٹی ڈی پی کے پاس 16 اور جے ڈی یو کے پاس 12 سیٹیں ہیں۔ انڈیا الائنس کے لیڈران اشاروں اشاروں میں دونوں پارٹیوں کو اپنی طرف کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

خوش کرنے سے بن رہی ہیں حکومتیں تو کوئی بھی خوش کرسکتا ہے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے، تبھی ان سے سوال ہوا کہ کیا آپ ابھی انڈیا الائنس کی حکومت بننے کی صورت دیکھ رہے ہیں؟ اس کے جواب میں اکھلیش یادو نے کہا، “میں نے آپ سے پہلے ہی کہا ہے کہ خوش کرنے سے حکومت بن رہی ہیں تو کوئی اور بھی خوش کرسکتا ہے۔” اس پرایک دیگرصحافی نے پوچھا کہ کیا ابھی بھی آپ کو امید ہے کہ حکومت بن جائے گی؟ اس پرسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا، “جمہوریت میں جب گنتی ہوتی ہے تو امید کبھی ختم نہیں ہونی چاہئے۔ امید ہمیشہ بنی رہنی چاہئے، امید ہمیشہ رہنی چاہئے۔”

 اگنی ویرنظام کو قبول نہیں کرسکتی سماجوادی پارٹی: اکھلیش یادو

وہیں، اکھلیش یادو نے اگنی ویراسکیم سے متعلق بھی بات کی اورکہا کہ سماجوادی پارٹی اس سسٹم کو کبھی قبول نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا، “خوشی کی بات ہے کہ اس باراپوزیشن مضبوط ہوگا۔ اس باراپوزیشن کی آواز نہیں دبے گی۔ ایسے کئی اہم سوال ہیں جو عوام کے سامنے پیش کئے گئے۔ سب سے بڑا سوال اگنی ویرنوکریاں ہیں۔ سماجوادی پارٹی کبھی بھی اگنی ویرسسٹم کو قبول نہیں کرسکتی۔”

Also Read