این ڈی اے کے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی۔ (تصویر: اے این آئی)
نریندرمودی نے کہا، “میں خوش قسمت ہوں کہ سبھی نے اتفاق رائے سے مجھے این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ آپ سبھی نے مجھے ایک نئی ذمہ داری دی ہے اورمیں آپ کا بہت شکرگزار ہوں۔ جب میں 2019 میں اس ایوان میں بول رہا تھا، توآپ سبھی نے مجھے لیڈر منتخب کیا۔ تب میں نے ایک بات پرزور دیا تھا، وشواس (یقین)۔ آج جب آپ مجھے یہ ذمہ داری دے رہے ہیں تواس کا مطلب ہے کہ ہمارے درمیان یقین کا پُل مضبوط ہے۔ یہ رشتہ یقین کی مضبوط بنیاد پر ہے اوریہی سب سے بڑی پونجی ہے۔”
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi says, “Very few people discuss this, perhaps it doesn’t suit them. But look at the strength of the great democracy of India – today, people have given NDA the opportunity to form a government and serve in 22 states.” pic.twitter.com/jB7f6uITST
— ANI (@ANI) June 7, 2024
این ڈی اے کا لیڈرمنتخب کیا جانا خوش قسمتی کی بات: نریندرمودی
نریندرمودی نے مزید کہا، “مجھے این ڈی اے کے لیڈر کے طور پراتفاق رائے سے منتخب ہوکرآپ نے جو نئی ذمہ داری دی ہے، اس کا میں بہت شکرگزار ہوں۔ این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا جانا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ آپ نے مجھے پھر یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ یہ ہمارے لئے اعتماد کودکھاتا ہے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کو لوک سبھا کا لیڈر، بی جے پی کے لیڈراوراین ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے لیڈرکے طورپرمنتخب کیا گیا ہے۔”
#WATCH | At the NDA Parliamentary Party meeting, Prime Minister Narendra Modi says “I express my heartfelt gratitude to all the leaders of the constituent parties present in this assembly hall, all the newly elected MPs and our Rajya Sabha MPs. It is a matter of happiness for me… pic.twitter.com/yBDoHmDsZF
— ANI (@ANI) June 7, 2024
عوام نے 22 ریاستوں میں این ڈی اے کو خدمت کا موقع دیا: مودی
این ڈی اے کے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا، “بہت کم لوگ اس پربحث کرتے ہیں، شاید یہ بات انہیں شوبھا نہیں دیتی۔ مگرہندوستان کے عظیم جمہوریت کی طاقت دیکھئے۔ آج عوام نے این ڈی اے کو 22 ریاستوں میں حکومت بنانے اور خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔” انہوں نے بی جے پی لیڈران کو خطاب کرتے ہوئے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اتنے بڑے گروپ کو خطاب کرنا خوشی کی بات ہے۔ جو ساتھی جیت کرآئے ہیں، وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی گرمی میں جس طرح کے سبھی پارٹیوں کے کارکنان نے محنت کی، میں ان کو سلام کرتا ہوں۔
#WATCH | At the NDA Parliamentary Party meeting, Prime Minister Narendra Modi says “…For me, all the leaders of all the parties are equal in the Parliament. When we talk about Sabka Prayaas, for us everyone becomes equal whether they are from our party or not. This is the… pic.twitter.com/8qq5eio6LD
— ANI (@ANI) June 7, 2024
نریندر مودی کو منتخب کیا گیا این ڈی اے کا لیڈر
اس سے قبل، نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ کی پرانی بلڈنگ میں وزیراعظم نریندرمودی کواین ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں تیسری بار پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔ اب وہ تیسری باروزیراعظم عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ بی جے پی کے سابق صدراوروزیردفاع راجناتھ سنگھ نے نریندرمودی کوتیسری باروزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کی، جس کے بعد اس تجویزکی وزیرداخلہ امت شاہ، وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری، بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار، ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو، مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان، اجیت پوار، کمارا سوامی، بہارکے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی، اپنا دل لیڈر انوپریا پٹیل وغیرہ نے حمایت کی، جس کے بعد انہیں پارلیمانی بورڈ کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔
#WATCH | At the NDA Parliamentary Party meeting, Prime Minister Narendra Modi says “…There are 10 states in our country where the number of our tribal brothers is decisively high, NDA is serving in 7 out of these 10 states…Whether it is Goa or Northeast, where the number of… pic.twitter.com/yYy2eWCJny
— ANI (@ANI) June 7, 2024
تیسری باربنے گی این ڈی اے کی حکومت: جے پی نڈا
وہیں، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اپنے خطاب میں کہا، ”ہم وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہرلمحہ ملک کی خدمت میں گزارا۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان آج تاریخ رقم کررہا ہے اوراین ڈی اے مسلسل تیسری باراکثریت کی حکومت بنا رہی ہے۔” این ڈی اے کی میٹنگ جے پی نڈا نے کہا کہ جس لمحے کا انتظارتھا وہ گھڑی اب آگئی ہے۔ مودی جی کا ہر لمحہ ملک کی خدمت کے لئے وقف ہے۔ عوام نے این ڈی اے کو اکثریت دی ہے۔ تیسری بارمسلسل این ڈی اے کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ تاریخی جیت کے لئے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد۔