Bharat Express

Eknath Shinde News: شیوسینا سربراہ ایکناتھ شندے کی طبعیت خراب، گھر پہنچی ڈاکٹروں کی ٹیم

مہاراشٹر کے کارگزاروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی ان کے آبائی گاؤں ستارا میں طبیعت خراب ہوگئی۔ انہیں بخار، سردی اورگلے میں انفیکشن بتایا گیا۔

کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

Maharashtra CM Eknath Shinde News: مہاراشٹرکے کارگزاروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ ان کے چیک اپ کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے گھرپہنچی ہے۔ ایکناتھ شندے فی الحال اپنے گاؤں ستارا میں ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق، ایکناتھ شندے کوبخار، سردی اورگلے میں انفیکشن ہے۔ انہیں ان کا سلائن لگایا ہے۔ ایک دودن میں ٹھیک ہوجائیں گے۔ کل سے ہی ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، لیکن علاج اب شروع کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کارگزاروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اپنے گاؤں ستارا میں ہیں۔ دہلی میں امت شاہ سے ملاقات کے بعد دوسرے ہی دن ایکناتھ شندے گاؤں چلے گئے تھے۔

اچانک اپنے گاؤں پہنچے تھے شندے

ایکناتھ شندے جمعہ کے روز اچانک اپنے گاؤں پہنچ گئے تھے۔ شندے کے گاؤں جانے کی وجہ سے مہاراشٹر میں این ڈی اے کی مجوزہ میٹنگ منسوخ ہوگئی تھی۔ وہیں شندے ہفتہ کی روز شام کو نائب وزیراعلیٰ سے متعلق کوئی بڑا اعلان بھی کرنے والے تھے، لیکن اس سے پہلے ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ سال 2022 میں وزیراعلیٰ بننے والے ایکناتھ شندے نے حال ہی میں وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق اپنی دعویداری چھوڑ دی تھی۔ وہ بھی تب، جب مہایوتی نے مہاراشٹر میں زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپسی کی ہے۔

نائب وزیراعلیٰ اور وزارت کا معاملہ زیرالتوا

مہاراشٹر میں حکومت تشکیل سے متعلق وزیراعلیٰ پررضا مندی بن گئی ہے، لیکن نائب وزیراعلیٰ اور وزارت پر اب بھی تعطل برقرار ہے۔ ایکناتھ شندے اپنے لئے داخلہ اور مالیات جیسے محکمہ چاہتے ہیں، جس پربی جے پی دعویٰ کررہی ہے۔ وہیں کہا جا رہا ہے کہ شندے خود نائب وزیراعلیٰ بھی نہیں بننا چاہتے ہیں۔ ان سبھی قیاس آرائیوں کا جواب آج شندے خود دینے والے تھے، لیکن اس سے پہلے ان کے بیمار ہونے کی خبر میڈیا میں سامنے آئی۔

5 دسمبر کو حلف لے گی حکومت

مہاراشٹر کی نئی حکومت 5 دسمبرکو حلف لے سکتی ہے۔ حلف برداری تقریب کے لئے ممبئی کے تاریخی آزاد میدان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ حلف برداری تقریب کی تیاریوں کی ذمہ داری بی جے پی کے ریاستی صدر چندرشیکھر باؤنکلے پر ہے۔ باؤنکلے ہی اس سے متعلق کافی سرگرم ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی 2 یا 3 دسمبرکو اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلاسکتی ہے۔ اسی میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے نام پر فیصلہ کیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read