Bharat Express DD Free Dish

Shiv Sena

سیاسی حلقوں میں اس اتحاد کے اعلان کے بعد سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اس بار انتخابات میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔66 ارکان پر مشتمل میونسپلٹی میں دونوں جماعتیں 50-50 کے فارمولا کے تحت انتخابات لڑیں گی۔

بیس سالہ دشمنی کو ختم کرتے ہوئے اب ممبئی پر راج کرنے کے لیے دو بھائی ایک ہو گئے ہیں۔ بالا صاحب ٹھاکرے کی وراثت کو بچانے کے لیے ٹھاکرے برادران نے جو سیاسی داؤ کھیلا ہے، اس نے مخالفین کی نیند اُڑا دی ہے۔ اس اتحاد سے تین بڑے فائدے ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

مہاراشٹر میں بی ایم سی انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں، ریاست کی حکمراں مہایوتی میں اختلافات کھل کر سامنے آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بی جے پی، ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا اور این سی پی (اجیت پوار) کے اتحاد کو بنے زیادہ وقت نہیں گزرا، لیکن سیاسی ماحول میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر شیو سینا لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے تازہ بیان اور شیو سینا کے دفتر پر چھاپے کے بعد حالات مزید پیچیدہ ہوتے دکھ رہے ہیں۔

ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکناتھ شندے کے 35 اراکین ٹوٹنے والے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رویندر چوہان کو بی جے پی کے ریاستی صدراس لئے ہی بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ادھوٹھاکرے گروپ کی جانب سے'دھنش-بان' انتخابی نشان کولے کردائردرخواست کی سماعت اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ یہ عرضی ایکناتھ شندے گروپ کوانتخابی نشان الاٹ کئے جانے کے خلاف ہے۔ ادھودھڑے نے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر قبل ازوقت تصفیہ کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ شندے گروپ نے اس کی مخالفت کی تھی۔ عدالت نے کہا ہے کہ اہم کیس کا حتمی فیصلہ اگست میں دیا جائے گا۔

شیوسینا کے ایم ایل اے سنجے گائیکواڑ ایم ایل اے ہاسٹل کے کینٹین ملازم کے ساتھ مارپیٹ کے بعد خبروں میں ہیں۔ یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ اب انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈرامتیازجلیل کو مارنے کی دھمکی دے دی۔

شیوسینا (یوبی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ اگرمیں ہی بھاگ جاتا تواورلوگ بھاگ جاتے۔ میں جو بھی ہوں اپنی پارٹی کی وجہ سے ہوں۔ میں بھاگ کرنہیں جاسکتا۔

مہاراشٹر کے سیاسی گلیاروں میں راج ٹھاکرے کے اگلے قدم سے متعلق تعطل برقرار ہے۔ اس درمیان سنجے راؤت نے راج ٹھاکرے سے اتحاد پر کہا کہ سب کچھ پٹری پرہے۔

سنجے نروپم نے وقف ترمیمی بل پرشیوسینا (یوبی ٹی) کی مخالفت کومسلم ووٹ بینک کی سیاست قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ادھوٹھاکرے نے ہندوؤں کو نظراندازکرکے کانگریس کی راہ پکڑلی۔