Bharat Express

Thane Police Station Firing: مہاراشٹر کے ٹھانےمیں فائرنگ، بی جے پی ایم ایل اے نے شندے گروپ کے لیڈر کو ماری گولی ، شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر نے اٹھایا سوال

آنند دوبے نے کہا کہ یہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک ایم ایل اے جس کو لاکھوں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے وہ لوگوں کو گولی مار رہا ہے

مہاراشٹر کے ٹھانےمیں فائرنگ، بی جے پی ایم ایل اے نے شندے گروپ کے لیڈر کو ماری گولی ، شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر نے سوال اٹھایا

Thane Police Station Firing:  مہاراشٹر کے ٹھانے ضلع میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک پولیس اسٹیشن کے اندر فائرنگ کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ الہاس نگر پولیس اسٹیشن میں بی جے پی ایم ایل اے اور شیو سینا (شندے) گروپ کے لیڈر کے درمیان لڑائی جھگڑےکے بعد پیش آیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی سی پی سدھاکر پاٹھارے کا کہنا ہے کہ شیو سینا (شندے) کے دھڑے کے لیڈر مہیش گائیکواڑ اور بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ کے درمیان کسی معاملے پر اختلاف ہوا تھا اور وہ شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن آئے تھے۔ اسی دوران ان کے درمیان کچھ بات چیت چل رہی تھی کہ اچانک گنپت گائیکواڑ نے مہیش گائیکواڑ اور نےکے ساتھیوں پر گولی چلا دی۔ اس میں دو افراد زخمی ہوئے۔جنہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال بھیجا گیا۔جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ معاملے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر نے سوال اٹھایا

شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر آنند دوبے نے الہاس نگر فائرنگ واقعہ پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فائرنگ پولیس اسٹیشن کے اندر ہوئی۔جس نے گولی چلائی وہ بی جے پی کے ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ تھے۔جن کو گولی لگی وہ شیو سینا (شندے) کے دھڑے کے لیڈر مہیش گائیکواڑ ہیں۔ مہاراشٹر کو جنگل راج بنایا جا رہا ہے۔

آنند دوبے نے کہا کہ یہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک ایم ایل اے جس کو لاکھوں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے وہ لوگوں کو گولی مار رہا ہے۔ 3 انجن والی حکومت میں دو پارٹیوں کے لیڈر آپس میں لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک لحاظ سے، دونوں انجن فیل ہو رہے ہیں۔ ہماری ریاست کس سمت بڑھ رہی ہے؟ کیا یہ جنگل راج کی طرح نہیں؟

بھارت ایکسپریس