Bharat Express

Shiv Sena

لوک سبھا الیکشن میں مہاراشٹرمیں شیو سینا (شندے گروپ) اوراین سی پی (اجیت پوار) گروپ کی خراب کارکردگی کے بعد اب قیاس آرائیوں کا بازارگرم ہوگیا ہے۔ ادھوٹھاکرے گروپ کے لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ شندے گروپ کے 6 اراکین اسمبلی پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اوروہ کبھی بھی ادھو ٹھاکرے کی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

مہاراشٹر کی سیاست میں اس وقت ایک بارپھر ہلچل شروع ہوگئی، جب این سی پی لیڈر چھگن بھجبل نے صوبے کی 288 اسمبلی سیٹوں میں 90 سیٹیں این سی پی امیدواروں کے لئے مانگنے کی بات کہی۔

پی ایم مودی نے کہا تھا، ''مہاراشٹر کا ایک بڑا لیڈر 40-50 سال سے سیاست میں ہے۔ آج کل وہ بے تکے بیانات دے رہے ہیں۔ بارامتی انتخابات کے بعد وہ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر چھوٹی پارٹیاں سیاست میں رہنا چاہتی ہیں تو انہیں کانگریس میں ضم ہونا پڑے گا۔

کانگریس چھوڑنے والے سنجے نروپم نے اب طے کرلیا ہے کہ وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ بدھ کو انہوں نے اپنے اگلے قدم سے متعلق چل رہی قیاس آرائیوں پر بریک لگا دیا۔

سنجے راوت نے کہا، "یہ آتما، جو دہلی اور گجرات کے راستے مہاراشٹر میں  آتی ہے۔بار بار مہاراشٹر میں کیوں بھٹک رہی ہے؟ یہ کیوں بھٹک رہی ہے کیونکہ مہاراشٹر 4 جون کے بعد بی جے پی کے لیے شمشان گھاٹ کی طرح  ہونے والا ہے۔

ملک میں لوک سبھا الیکشن 2024 کا بگل بج چکا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے درمیان جوڑتوڑ کی سیاست چل رہی ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سابق وزیر ببن راو گھولپ شیوسینا شندے گروپ میں شمال ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ فڑنویس نے اشارہ دیا ہے کہ اب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی مداخلت کے بعد ہی اس کا حل تلاش کیا جائے گا۔

وزیراعلی شندے کے بیٹے اور کلیان سیٹ سے موجودہ ایم پی شریکانت شندے کا نام اس فہرست میں نہیں ہے۔ ان کے نام کا اعلان اگلی فہرست میں کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گووندا کو شمال-مغرب ممبئی لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہاں سے ادھوبالا صاحب ٹھاکرے (یوبی ٹی) نے مراٹھی اداکارامول کیرتیکرکوامیدواربنایا ہے۔

بالی ووڈ اداکار گووندا سے متعلق کافی وقت سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ لوک سبھا الیکشن لڑسکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی تھی اور آج پھر ملاقات کر رہے ہیں۔