مہاراشٹر این ڈی اے میں اختلاف کا سلسلہ جاری ہے۔
مہاراشٹرمیں آنے والے دنوں میں اسمبلی الیکشن ہونے جا رہا ہے، لیکن اس سے پہلے مہایتی (این ڈی اے الائنس) میں سب کچھ ٹھیک نہیں نظرآرہا ہے۔ این ڈی اے کے دولیڈرایسے ہیں، جن کی کبھی بنتی نہیں ہے، اس کی وجہ سے الائنس پربھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ دراصل، شیوسینا کے سینئرلیڈررام داس کدم اوربی جے پی کے وزیررویندرچوہان کے درمیان ہمیشہ اختلاف دیکھنے کوملتی ہے۔ وہیں، اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ رام داس کدم نے وزیررویندرچوہان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے قریبی اوررام داس کدم نے بی جے پی کے وزیرکا استعفیٰ مانگا ہے۔ بی جے پی کے وزیررویندرچوہان مہاراشٹرکے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے وزیرہیں۔ وہیں، ممبئی گوا ہائی وے سے متعلق رام داس کدم نے رویندرچوہان کی تنقید کی ہے۔
شیوسینا لیڈررام داس کدم نے کہا، رویندرچوہان کام کرنے میں ناکام رہے ہیں، کتنے سالوں سے ممبئی-گوا ہائی وے کا کام نہیں ہورہا ہے، ریاست کے لوگوں کوتکلیف ہو رہی ہے اوروزیررویندرچوہان مطمئن ہیں۔ اس لئے میں دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کروں گا کہ وہ رویندرچوہان کا استعفیٰ لیں۔ واضح رہے کہ شیوسینا اوربی جے پی کے درمیان یہ پہلی بارنہیں ہورہا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی تنازعات دیکھنے کوملے ہیں۔
رام داس کدم کوسنبھالو: رویندر چوہان
وہیں اس معاملے پررویندرچوہان نے کہا کہ رام داس کدم ایک سینئرلیڈرہیں اوراس طرح کی زبان ان کو زیب نہیں دیتی۔ مہایتی (این ڈی اے الائنس) کا دھرم نبھانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا ہے۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے میری گزارش ہے کہ رام داس کدم جیسے لوگوں کو وہ اپنے قابو میں رکھیں، نہیں تو ہمیں بھی ایسی زبان کا استعمال کرنا آتا ہے۔ دراصل، وزیررویندرچوہان بی جے پی کے کئی بڑے مشن کا حصہ بنتے ہیں، الیکشن کی حکمت عملی کئی بار یہی طے کرتے ہیں۔ پردے پرآنا ان کوپسند نہیں ہے، اس لئے ہمیشہ پردے کے پیچھے رہ کراپنی پارٹی کا کام کرتے ہیں۔ راجیہ سبھا، قانون سازکونسل جیسے الیکشن کی حکمت عملی کا یہ بڑا حصہ رہتے ہیں، تھانے اورکونکن میں رویندرچوہان ایک اہم نام بنتے جا رہے ہیں۔
کھلے اسٹیج سے بی جے پی نے ظاہرکی تھی ناراضگی
مہاراشٹرکے سابق وزیراورشیوسینا کے سینئرلیڈر رام داس کدم نے پارٹی کی یوم تاسیس پر بھی بی جے پی اوراجیت پوارپرناراضگی ظاہرکی تھی۔ رام داس کدم نے کھلے اسٹیج پرتقریرکرتے وقت ایکناتھ شندے کو ہاتھ جوڑکرگزارش کی کہ اگلی بارمودی شاہ کے پاس ان کو لے کرجائیں، کیونکہ لوک سبھا الیکشن میں شندے گروپ کو تاخیرسے سیٹ ملنے کی وجہ سے کئی جگہ پرنقصان ہوا تھا۔ رام داس کدم نے اس کے کے لئے ذمہ داربی جے پی کوٹھہرایا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اجیت پوارتھوڑی اورتاخیرسے اقتدارمیں آتے تواچھا ہوتا۔
بھارت ایکسپریس–