Bharat Express

’کسی کا غلام بننے کا فیصلہ کرتے ہیں تو…‘ مرکز میں وزیر کا عہدہ نہیں ملنے پر شندے-اجیت پوار پر MAV کا بڑا حملہ

مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے یونین کونسل آف منسٹرس میں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اورنائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارکے داؤکو نشانہ بنایا ہے۔ سپریا سولے نے کہا کہ وہ اجیت پوارکی قیادت والی این سی پی کو مودی کابینہ میں کابینی وزیرکا عہدہ نہ ملنے پر حیران نہیں ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دیویندر فڑنویس، ایکناتھ شندے اور اجیت پوار۔

مہاراشٹرمیں اپوزیشن الائنس مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے لیڈران نے نریندرمودی کی قیادت والی کابینہ میں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اورنائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکی حصہ داری سے متعلق ان پرتنقید کی۔ اتوار کی شام ہوئی حلف برداری تقریب میں ایکناتھ شندے کی شیوسینا کے پرتاپ راؤجادھو نے آزادانہ چارج والے وزیرمملکت کے طورپرحلف لیا، جبکہ اجیت پوارکی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے کابینی وزیرعہدے کے مطالبہ پر زور دیتے ہوئے وزیرمملکت کا عہدہ ٹھکرا دیا۔

“بی جے نے انہیں ان کی جگہ دکھا دی”

اس سے متعلق شیوسینا (یوبی ٹی) کے ترجمان سنجے راؤت نے پیرکے روز کہا کہ مودی کابینہ میں دونوں پارٹیوں کی بہت کم نمائندگی نے ثابت کردیا کہ بی جے پی نے انہیں ان کی جگہ دکھا دی ہے۔ سنجے راؤت نے نامہ نگاروں سے کہا، “جب آپ کسی کا غلام بننے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو یہی پاتے ہیں۔” کانگریس لیڈر وجے ویڈٹی وارنے کہا کہ اگراجیت پوار کی قیادت والی این سی پی وزیرمملکت کا عہدہ قبول نہیں کرتی ہے، تو انہیں مستقبل میں کوئی کابینی وزیرعہدہ بھول جانا چاہئے۔

“کابینی وزیر کا عہدہ نہیں ملنے سے حیران نہیں”

مہاراشٹراسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ویڈٹی وارنے کہا، “اجیت پوارکو دیرسویرمحسوس ہوگا کہ بی جے پی کے پاس اپنے اتحادیوں کے لئے استعمال کرو اور ہٹاؤ کی پالیسی ہے۔” بارامتی سے لوک سبھا رکن سپریا سولے نے کہا کہ مودی کابینہ میں اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی کو کابینی وزیرکا عہدہ نہیں ملنے سے حیران نہیں ہو۔

“جواقتدار سے باہرہیں، ہمارے لئے پریشان کیوں ہیں”

 شندے کی قیادت والی شیوسینا کے ترجمان سنجے شرساٹ اپوزیشن کی تنقید کو توجہ نہیں دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کو کوئی کابینہ عہدہ نہیں ملنے کے پیچھے کوئی وجہ رہی ہوگی۔ مراٹھ واڑ علاقے سے رکن اسمبلی نے کہا، “دوسرے لوگوں کو، جو اقتدار سے باہر ہیں، ہمارے لئے پریشان کیوں ہیں۔ ” انہوں نے کہا، جب آپ (ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا) اقتدار میں تھے، آپ کے پاس ایک کابینی وزیر کا عہدہ تھا، لیکن انڈسٹری جیسا ایک معمولی شعبہ تھا۔”