Bharat Express

Sanjay Raut

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سنجے راوت نے انتخابی عمل کا از سر نو جائزہ لینے پر زور دیا اور مہاراشٹر میں دوبارہ بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

سنجے راوت نے کہا کہ یہ لوگوں کی رائے نہیں ہے۔ یہ فیصلہ عوام کا فیصلہ نہیں ہے، دو دن پہلے اڈانی کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں بی جے پی کی پوری شناخت کو بے نقاب کیا گیا تھا، یہ سب اس سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا ہے

شائنا این سی نے دعویٰ کیا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ مہاوتی حکومت 100 فیصد بننے والی ہے۔‘‘ وزیر اعلی  ایکناتھ شنڈے،نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کا ڈھائی سال کا ٹریک ریکارڈ ہے۔

مہاراشٹر کو پی ایم نریندر مودی سے اسٹنٹ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اسٹنٹ  بازی  بی جے پی میں ہوتی ہے اور اس کے رجنی کانت وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔ جس طرح رجنی کانت اسٹنٹ کرتے ہیں اسی طرح پی ایم مودی بھی سیاست میں اسٹنٹ کرتے ہیں۔

سنجے راوت مانکھرد شیواجی نگر سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ابو عاصم اعظمی کے لیے مہم چلا رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد کس کس کو جیل کی ہوا کھانی ہے ،اس سے متعلق  ہم نے فہرست تیار کر لی ہے۔

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ پرفل پٹیل اور پرتاپ سارنائک جو کہہ رہے ہیں اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ یہ لوگ ای ڈی سے بچنے کے لیے پارٹی چھوڑ گئے تھے۔

ایم این ایس اور بی جے پی دونوں پر طنز کرتے ہوئے راوت نے کہا، "تو ایسی صورت میں راج ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ بننا چاہیے۔ ہم گزشتہ 25 سالوں سے ریاستی سیاست میں یہ مذاق دیکھ رہے ہیں۔ یہ مضحکہ خیز ہے۔"

سنجے راوت نے مہواکاس اگھاڑی میں باغیوں کے سوال کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ ہم مل بیٹھ کر باغیوں کو منانے کی کوشش کریں گے۔

سنجے راوت نے کہا کہ ہم اس معاملے کو نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھی اٹھائیں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ اس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جو بابا امبیڈکر کے آئین کی پیروی کرتا ہے۔لیکن  یہ لوگ یہاں جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہم نے مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کو خط لکھا اور ان سے کہا کہ وہ ہم سے بات کریں اور بی جے پی اور شندے کو روکیں لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔