Bharat Express DD Free Dish

Sanjay Raut on Tahawwur Rana: تہور رانا کو بہار اسمبلی اتنخابات کے دوران پھانسی دی جائے گی،رانا کا ہوگا سیاسی استعمال،سنجے راوت نے کیا دعویٰ

راؤت نے کہا کہ رانا کو ہندوستان لانے کی لڑائی 16 سال سے جاری ہے اور یہ کانگریس کے دور حکومت میں شروع ہوئی تھی۔ اس لیے رانا کو واپس لانے کا کریڈٹ کسی کو نہیں لینا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تہور رانا پہلا ملزم نہیں جسے بھارت کے حوالے کیا گیا۔

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت نے کہا کہ 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کے مرکزی ملزم تہور حسین رانا کو فوری طور پر پھانسی دی جانی چاہئے۔ اس دوران انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بہار انتخابات کے دوران حکومت تہور رانا کو پھانسی دے گی۔ سنجے راوت نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ معاشی مفرور نیرو مودی اور میہول چوکسی کو بھی ہندوستان کے حوالے کیا جائے۔ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنجے راوت نے کہاکہ تہور رانا کو فوری طور پر پھانسی دی جانی چاہیے، لیکن انہیں بہار انتخابات (اس سال کے آخر میں ہونے والے) کے دوران پھانسی دی جائے گی۔

راؤت نے کہا کہ رانا کو ہندوستان لانے کی لڑائی 16 سال سے جاری ہے اور یہ کانگریس کے دور حکومت میں شروع ہوئی تھی۔ اس لیے رانا کو واپس لانے کا کریڈٹ کسی کو نہیں لینا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تہور رانا پہلا ملزم نہیں جسے بھارت کے حوالے کیا گیا۔ اس سے قبل 1993 کے سلسلہ وار دھماکوں کے ملزم ابو سالم کو بھی بھارت کے حوالے کیا گیا تھا۔راوت نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کلبھوشن جادھو، جسے 2016 میں پکڑا گیا تھا اور پاکستانی فوجی عدالت نے مبینہ جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، کوبھی  واپس لایا جائے۔ بھارت نے پاکستان کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

بھارت کے مطابق کلبھوشن یادیو کو ایران میں اغوا کر کے پاکستان لایا گیا تھا۔ اسے بچانے کے لیے بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کیا جس نے پاکستان کو اس کی پھانسی روکنے کا حکم دیا۔اور اب تک معاملہ عدالت میں ہے۔ سنجے راوت نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا  کہ وہ کلبھوشن یادو کو ہندوستان لانے کی کوشش کرے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read