Sanjay Raut Statement: ’’میرے ہاتھ میں الیکشن کمیشن ہوگا، تو بی جے پی کے چار ٹکڑے کر دوں گا‘‘، شیوسینا یو بی ٹی کے سینئر لیڈر سنجے راوت کے بیان سے ممبئی کی سیاست میں ہلچل
شیوسینا یو بی ٹی کے سینئر لیڈر سنجے راوت کے حالیہ بیان نے ممبئی کے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔ ایک عوامی پروگرام کے دوران سنجے راوت نے نہ صرف بی جے پی اور شندے گروپ پر شدید تنقید کی بلکہ الیکشن کمیشن اور مرکزی قیادت کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Eknath Shinde Shiv Sena News: مہاراشٹرکی سیاست میں بڑی ہلچل، شندے سینا سے الگ ہوسکتے ہیں 35 اراکین اسمبلی! اس پارٹی میں شامل ہونے کا امکان
ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکناتھ شندے کے 35 اراکین ٹوٹنے والے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رویندر چوہان کو بی جے پی کے ریاستی صدراس لئے ہی بنایا گیا ہے۔
Sanjay Raut targets PM’s speech: ’’پی ایم مودی کو بولنا چاہئے ’خون اور کرکٹ‘ ایک ساتھ نہیں چلے گا…‘‘، وزیر اعظم کی تقریر پر سنجے راوت کا نشانہ
سنجے راوت نے کہا کہ حکومت نے لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی بات کی ہے۔ لیکن ہمیں اچھی طرح سے پتہ ہے کہ اس حکومت نے اب تک کتنے نوجوانوں کو نوکریاں دی ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس حکومت سے کسی بھی قسم کی امید لگانا ٹھیک رہے گا۔
Where is Jagdeep Dhankhar? ’جگدیپ دھن کھڑ کہاں ہیں؟‘ — سنجے راؤت کا امت شاہ کو خط، سابق نائب صدر کے ساتھ کیا ہوا اس کی خبر کون دےگا؟
سنجے راؤت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ کے اچانک استعفیٰ اور اس کے بعد سے ان کے منظرعام سے غائب ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Sanjay Raut on Indo-Pak Ceasefire: ’’ہند و پاک جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا تھا کردار…‘‘ مرکزی حکومت سے سنجے راوت کا سوال
کچھ رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ مہا کمبھ میں سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس پر جب سنجے راوت سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کمبھ میں ہزاروں لوگ مرے اور ہزاروں لوگ لاپتہ ہو گئے۔ جس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
Sanjay Raut attacks Modi government: سنجے راوت کا مودی حکومت پر بڑا حملہ، کہا- فارن پالیسی تباہ، ملک ہوا کمزور
سنجے راوت نے بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی سے احمد آباد تک بلٹ ٹرین پر پوری توجہ اور بجٹ دیا جا رہا ہے۔ لیکن، لوکل ٹرینوں کی حالت پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ غریب لوگ لوکل ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔ لیکن، حکومت کی ترجیح بلٹ ٹرین ہے۔ یہ سلامتی اور ضروریات کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔
Sanjay Raut Book: سنجے راؤت کا بڑا دعویٰ- ’ایکناتھ شندے نے مجھے ساتھ آنے کی پیشکش کی تھی، میں نے کہا آپ…‘
شیوسینا (یوبی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ اگرمیں ہی بھاگ جاتا تواورلوگ بھاگ جاتے۔ میں جو بھی ہوں اپنی پارٹی کی وجہ سے ہوں۔ میں بھاگ کرنہیں جاسکتا۔
’’ای ڈی کی کارروائی، پارٹی بدلنے اورجیل جانے…‘‘ سنجے راؤت کی کتاب پرسیاسی ہنگامہ، ’ہیل ٹو ہیون‘ نے کھولے ان لیڈران کے راز
سنجے راؤت کی کتاب ’’ہیل ٹوہیون‘‘ نے مہاراشٹرکی سیاست میں بھونچال لا دیا ہے۔ کتاب میں ای ڈی کی کارروائی، اراکین اسمبلی کا پارٹی بدلنا اوربی جے پی لیڈران پرالزام کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کتاب میں رویندر وائیکرجیسے لیڈران کے بحران اور ادھو ٹھاکرے کی مایوسی کا بھی ذکرہے۔
Sanjay Raut on Eknath Shinde vs Ajit Pawar: سنجے راوت نے کہا -اجیت پوار کو ‘شکونی’ کہنے والے دیویندر فڑنویس کو کل ‘دریودھن’ کہنے سے نہیں ہچکچائیں گے
سنجے راوت نے سامنا میں لکھا، امبیڈکر کہتے ہیں، 'نگلنے' کا لمحہ قریب آرہا ہے۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ کون کس کو نکالتا ہے
Sanjay Raut on Nashik Violence: بی جے پی فسادات بھڑکانے کے لیے صحیح وقت اور جگہ کا انتظار کرتی ہے۔ناسک تنازعہ پر سنجے راوت کا بیان
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرن کمار چوان نے بتایاکہ ایک ٹیم تعمیر کو ہٹانے آئی، لیکن اسی وقت بھیڑ نے احتجاج شروع کر دیا۔ درگاہ کے معتمد اور ایک سینئر شہری انہیں سمجھانے گئے، لیکن انہوں نے انہیں نظر انداز کیا اوران پر اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔





