Maharashtra Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات کے درمیان سنجے راوت کی مشکلات میں اضافہ، وزیر اعظم کے تعلق سے اس بیان کو لے کر مقدمہ درج
ذرائع کے مطابق شیو سینا (یو بی ٹی) کے ترجمان اور ایم پی سنجے راوت کے خلاف احمد نگر کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ہیڈ کانسٹیبل اتل کجلے نے جمعہ کو اس سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے۔
”جیتے جی بھی اور مرنے کے بعد بھی زمین میں نہیں گاڑ پائیں گے“، سنجے راوت پرپی ایم مودی کا پلٹ وار
پی ایم مودی نے مہاراشٹر کے نندوربر میں کہا کہ یہ نقلی شیوسینا والے مجھے زندہ گاڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ ایک طرف کانگریس ہے، جو کہتی ہے کہ مودی تیری قبر کھودے گی، دوسری طرف یہ نقلی شیو سینا مجھے زندہ گاڑنے کی بات کرتی ہے۔
Sanjay Raut Attack On PM Modi: سنجے راوت نے کہا، ‘مہاراشٹر میں بی جے پی کا انتم سنسکار، اس لیے پی ایم مودی کی آتمایہاں بھٹک رہی ہے’
سنجے راوت نے کہا، "یہ آتما، جو دہلی اور گجرات کے راستے مہاراشٹر میں آتی ہے۔بار بار مہاراشٹر میں کیوں بھٹک رہی ہے؟ یہ کیوں بھٹک رہی ہے کیونکہ مہاراشٹر 4 جون کے بعد بی جے پی کے لیے شمشان گھاٹ کی طرح ہونے والا ہے۔
Lok Sabha Elections 2024: ہم 2 وزیراعظم بنائیں یا 4 بنائیں، ہماری مرضی، تانا شاہی نہیں آنے دیں گے… سنجے راؤت نے وزیراعظم مودی کو دیا بڑا جواب
شیوسینا (یوبی ٹی) لیڈرسنجے راؤت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں سے ایک تانا شاہ ملک چلا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی کے ہر سال ایک نیا وزیراعظم بنائے جانے کی بات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت جمہوری طریقے سے منتخب کئے گئے تانا شاہ سے کہیں بہتر ہے۔
Lok Sabha Electioln 2024: مہاراشٹر کی چھ سیٹوں پر ‘دوستانہ مقابلہ’ کرے گی کانگریس، سنجے راوت نے کہا- ایسا کرنے سے بی جے پی کو ہوگا فائدہ
شیو سینا (یو بی ٹی) نے سانگلی، ممبئی ساؤتھ سینٹرل، ممبئی نارتھ ویسٹ سیٹوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جب کہ این سی پی (شرد چندر پوار) بھیونڈی سے دعویٰ کر رہی ہے۔
Lok Sabha Election: شرد پوار نے سیٹ شیئرنگ پر ادھو سے کی ملاقات ، سنجے راوت نے کہا- امیدواروں کی فہرست کل جاری کی جائے گی
سنجے راوت نے کہا، 'شیو سینا (یو بی ٹی) کی پہلی فہرست کل (26 مارچ) کو جاری کی جائے گی۔ ہم کل 15-16 نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔
لوک سبھا الیکشن میں اورنگ زیب کی انٹری، سنجے راوت نے پھر دیا متنازعہ بیان، پی ایم مودی پر کی تنقید
مہاراشٹر میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے ایک بار پھر وزیراعظم مودی پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک عوامی جلسے میں سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیواجی مہاراج کی پیدائش ہوئی تھی اور اورنگ زیب کی پیدائش گجرات میں ہوئی تھی۔
ادھو ٹھاکرے کو بی جے پی میں شامل ہونے کا ملا آفر؟ سنجے راؤت نے کیا بڑا انکشاف
مہاراشٹر میں شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو بی جے پی میں شامل ہونے کا آفرملا ہے۔ ادھو گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اس سے متعلق جمعہ کے روز بڑا انکشاف کیا ہے۔
BalaSaheb Thackeray Bharat Ratna: ‘خود کو ہندوتوا کہنے والی مودی سرکار نے ایک بار پھر بالا صاحب ٹھاکرے کو بھلا دیا’، سنجے راوت کا بھارت رتن کا مطالبہ
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پر کہا، "یہ ہماری حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن سے نوازا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز ملک کے لیے ان کی بے مثال خدمات کے لیے وقف ہے۔ ,
INDIA Alliance: پرکاش امبیڈکر نے کہا- انڈیا فرنٹ کا اب کوئی وجود نہیں ہے، سنجے راوت نے کہا، “انڈیا فرنٹ پوری طرح سے زندہ ہے
مہاراشٹر کانگریس کے صدر پٹولے نے بھی امبیڈکر کے بیانات پر زیادہ توجہ نہیں دی اور کہا، “میٹنگ کے دوران بات چیت بہت مثبت رہی اور ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔