Bharat Express DD Free Dish

Acharya Pramod Krishnam criticizes Saamana editorial: راہل گاندھی کے ساتھ مل کر سنجے راوت اس ملک میں ایک اور پاکستان بنانا چاہتے ہیں:آچاریہ پرمود کرشنم

انہوں نے کہا کہ 2027 میں کانگریس ایک نئے روپ میں تب نظرآسکتی ہے جب کانگریس پارٹی سے راہل گاندھی کو باہر نکالا جائے گا اور اس کی قیادت کو مکمل طور پر خارج کردی جائے گی ،بصورت دیگرکانگریس کی دوکان ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گی۔

شیو سینا ادھو کے ماوتھ پیس سامنا میں ایک اداریہ شائع ہو اہے جس میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہندوستان بہت تیزی کے ساتھ ایک ہندو پاکستان بننے کی راہ پر گامزن ہے، اس کیلے ہولی، جھٹکا،حلال جیسے مسائل کا حوالہ دے کر دلیل دی گئی ہے، اب اس معاملے پر آچاریہ پرمود کرشنم نے سامنا کے مدیر سنجے راوت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے  پر راہل گھاندھی کا راہو سوار ہوگیا ہے اور راہل گاندھی  سنجے راوت کے ساتھ مل کر اس ملک میں ایک اور پاکستان بنانے کی سازش کررہے ہیں۔

کانگریس پر آچاریہ کی تنقید

کالکی دھام کے سرو آچاریہ پرمود کرشنم نے ایک بار پھر کانگریس پارٹی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی دوکان بند ہوچکی ہے۔ پرمود کرشنم نے کہا کہ کوئی بھی دوکان دوطرح سے زندہ رہتی ہے ایک سودہ سے دوسرا خریداروں سے ، البتہ کانگریس کی آج حالت یہ ہوگئی ہے کہ کانگریس کی دوکان میں آج نہ سود ا ہے اور ناہی کوئی خریدار بچا ہے،انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو پارٹی سے باہر نہیں کیا جاتا ہے، کانگریس ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2027 میں کانگریس ایک نئے روپ میں تب نظرآسکتی ہے جب کانگریس پارٹی سے راہل گاندھی کو باہر نکالا جائے گا اور اس کی قیادت کو مکمل طور پر خارج کردی جائے گی ،بصورت دیگرکانگریس کی دوکان ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read