Bharat Express DD Free Dish

مساجد کو ڈھانپنے کی نوبت آگئی، ہمیں تنگ نظری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: سنجے راوت نے بی جے پی پر بولا بڑا حملہ

شیوسینا یوبی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ہولی کے موقع پر ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک اور مہاراشٹر میں کیا ہو رہا ہے؟ کہیں مساجد کو ڈھانپنے کی نوبت آرہی ہے، کہیں ایک طرف ہولی ہو رہی ہے اور دوسری طرف نماز پڑھی جارہی ہے۔ خیر یہ بھی دن گزرجائیں گے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت۔ (فائل فوٹو)

پورے ملک میں ہولی کا تہوارمنایا جا رہا ہے۔ اسی درمیان شیوسینا یوبی ٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ہولی ایک ایسا تہوارہے، جس میں سبھی مل کر رنگ کھیلتے ہیں۔ خوشی اورغم میں شامل ہوتے ہیں، لیکن آج ملک اورمہاراشٹرمیں کیا ہورہا ہے؟ کہیں مساجد کو ڈھانپنے کی نوبت آرہی ہے، کہیں ایک طرف ہولی کھیلی جارہی ہے اوردوسری طرف نمازپڑھی جارہی ہے۔ خیریہ بھی دن گزرجائیں گے۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے مزید کہا کہ ہم بہت تنگ نظری کی طرف جارہے ہیں اوریہ تنگ نظری ملک، سماج اورمعاشرہ ہندومذہب کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ پوری دنیا میں ہماری تصویرایک آزاد خیال اورروادارمذہب کا ہے، اسی لئے دنیا میں ہندومذہب کا احترام کیا جاتا ہے۔ ہم اپنے مذہب کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی ثقافت میں سب کوقبول کرتے ہیں، لیکن گزشتہ 10 سالوں میں ہماری ثقافت کی آزادی چھین لی گئی ہے۔ ہمیں تنگ نظری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اورایک مخصوص گروہ ہمیں مذہب کے نام پرتقسیم کرنا چاہتا ہے۔

ہمیں کسی کو بھی مخالف نہیں مانتے

شیوسینا یوبی ٹی لیڈرسنجے راوت نے ہولی کے موقع پرکہا کہ ہم کسی کوبھی مخالف نہیں مانتے۔ آج ہولی اور رنگ پنچمی کا ایک اہم تہوارہے۔ کئی سالوں سے یہ تہوارسبھی مل کرمناتے آرہے ہیں۔ میں حال ہی میں دہلی میں تھا، جہاں پہلے مرلی منوہرجوشی، لال کرشن اڈوانی اوراٹل بہاری واجپئی جیسے لیڈراپنے گھروں میں ہولی مناتے تھے۔ سبھی سیاسی پارٹیوں اورمذاہب کے لوگ اس میں شامل ہوتے تھے، لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے یہ روایت بند ہوگئی ہے۔ پبلک سیکورٹی ایکٹ کے بارے میں سنجے راوت نے کہا کہ ہم اظہاررائے کی آزادی کے لئے آوازاٹھائیں گے۔ ہم جیسے لوگ ہمیشہ اس لڑائی میں شامل رہے ہیں۔ ایمرجنسی کے خلاف لڑنے والے آج 26 جون کویوم سیاہ کیوں مناتے ہیں؟ اگرآپ نے ہمارے حقوق اورآزادی کوسلب کیا تواس ملک کی عوام خاموش نہیں رہیں گے۔ آپ مذہب کے نام پرنشہ دے کرہماری آزادی پرحملہ نہیں کرسکتے۔

بی جے پی پرتنقید کی

سنجے راوت نے بی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے کہا، اگرحکومت کولگتا ہے کہ ان کے خلاف کوئی کھڑا نہیں ہوگا، توہم کھڑے ہیں اورلاکھوں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم حکومت کی تانا شاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑیں گے۔ ہمیں کوئی پرواہ نہیں، ملک کی آزادی اہم ہے، بی جے پی کی آزادی نہیں۔ ہمارے اورعوام کے بیشترسب سے زیادہ اہم ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read