Bharat Express

NCP Sharad Chandra Pawar

مہاراشٹرمیں ابھی جوسیاسی حالات بن رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو2019 والی صورتحال کھڑا کردیا ہے۔ تب بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے سے معاہدہ کرنا تھا، اب ایکناتھ شندے کو منانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

مہاراشٹرمیں اسی سال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ ایسے میں مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس نے شیوسینا کو ایک فارمولہ دیا ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ شیو سینا کو یہ پسند نہیں آیا ہے۔ اب اس پر مہاوکاس اگھاڑی کی آئندہ میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مہاراشٹر کے ایم ایل سی الیکشن میں پہلے سے ہی خدشہ ظاہرکیا جا رہا تھا کہ کسی نہ کسی کا کھیل بگڑ سکتا ہے۔ اب جب نتیجے آگئے ہیں توب سے بڑا جھٹکا شرد پوارکولگا ہے۔

پوار نے کہا کہ اپوزیشن مہاراشٹر کی عوام کے سامنے متحد رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت کو  برخاست کرنا اپوزیشن اتحاد کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مہابھارت میں ارجن کا نشانہ مچھلی کی آنکھ تھی اسی طرح ہماری نظریں مہاراشٹر کے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو کم سیٹیں ملی ہیں۔ اس ہارکی ذمہ داری لیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے عہدہ چھوڑنے کی خواہش ظاہرکی تھی۔ حالانکہ پارٹی قیادت نے انہیں نائب وزیراعلیٰ عہدے پربنے رہنے کے لئے کہا تھا۔

مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے یونین کونسل آف منسٹرس میں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اورنائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارکے داؤکو نشانہ بنایا ہے۔ سپریا سولے نے کہا کہ وہ اجیت پوارکی قیادت والی این سی پی کو مودی کابینہ میں کابینی وزیرکا عہدہ نہ ملنے پر حیران نہیں ہیں۔

NCP Leader Nawab Malik: این سی پی شرد پوار کے لیڈر نواب ملک کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ کرلا کے کیرتیکر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ -بھارت ایکسپریس

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی پرحق اوراختیار سے متعلق چچا شرد پوار اوربھتیجے اجیت پوار کے درمیان جنگ چل رہی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ایک دن پہلے ہی اجیت پوار گروپ کو اصلی این سی پی تسلیم کیا تھا۔