Bharat Express

Narendra Modi 3.0 Cabinet: کابینی وزیر کا عہدہ نہ ملنے پر شندے خیمہ برہم ، شیوسینا رکن پارلیمنٹ کا بڑا بیان

شیوسینا میں ایکناتھ شندے کا خیمہ کابینی وزیر کا عہدہ نہ ملنے کی وجہ سے برہم ہے ۔ شیوسینا لیڈر شری رنگ بارنے نے کہا ہے کہ شیو سینا این ڈی اے کی پرانی ساتھی رہی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ این ڈی اے کی مختلف پارٹیوں کے 71 ممبران پارلیمنٹ نے بطور وزیر حلف لیا۔ اس دوران شیوسینا میں ایکناتھ شندے کا خیمہ کابینی وزیر کا عہدہ نہ ملنے کی وجہ سے برہم ہے ۔ شیوسینا لیڈر شری رنگ بارنے نے کہا ہے کہ شیو سینا این ڈی اے کی پرانی ساتھی رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ہمیں نریندر مودی کی کابینہ میں جگہ کی امید تھی۔ ہمیں یقین تھا کہ پرتاپراؤ گنپتراؤ جادھو کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ این چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار کی پارٹی کے بعد شیوسینا سب سے بڑی اتحادی پارٹی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read