Bharat Express DD Free Dish

Kunal Kamra Controversy: کنال کامرا کا معافی مانگنے سے انکار، اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑ کے بعد کامیڈین نے کہا- جو میں نے کیا، وہ قانون کے خلاف نہیں

کامیڈین کنال کامرا نے شیوسینا لیڈرایکناتھ شندے کا مذاق بنانے سے متعلق تنازع پرایک طویل پوسٹ لکھ کراپنے خیالات کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے توڑ پھوڑ کرنے والے ہجوم کے لئے اوردھمکیاں دینے والوں کے لئے ایک پیغام دیا ہے۔

کنال کامرا نے ایکناتھ شندے تنازعہ پر معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔

Kunal Kamra Controversy: شیوسینا لیڈراور مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے متعلق مذاق پر ہوئے تنازعہ کے بعد کنال کامرا نے تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹا ہینڈل سے طویل پوسٹ شیئرکی ہے اورکہا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے۔ دراصل، اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے ایک پروگرام میں مہاراشٹرکی سیاست کی موجودہ صورتحال پر طنز کستے ہوئے ایک ایک طنزیہ نظم سنائی۔ اس نظم میں انہوں نے ‘غدار’ لفظ کا استعمال کرکے براہ راست نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پرتنقید کی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی شیوسینا (شندے گروپ) کے لیڈران اورحامیوں نے اس پرسخت اعتراض جتایا۔

اس نظم کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد شیوسینا کارکنان نے اتوار (23 مارچ) کو ممبئی کے کھارعلاقے میں دی یونیکانٹیننٹل ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی، جہاں اسٹینڈاپ کامیڈین کنال کامرا کے شو کی شوٹنگ کی گئی تھی۔ اس کے بعد تنازعہ بڑھا اوران کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوئی۔

کنال کامرا نے جاری کیا اپنا بیان

کنال کامرا نے تنازعہ کے درمیان اپنے انسٹا ہینڈل سے ایک طویل پوسٹ کرکے اس پورے تنازعہ پر معافی نہ مانگنے کی بات کہی ہے۔ اس پورے بیان میں انہوں نے سب سے پہلے اس بھیڑ کو آڑے ہاتھوں لیا، جس نے اس جگہ پرتوڑپھوڑ کی جہاں کنال کامرا کا پروگرام ہوا تھا۔  انہوں نے سب سے پہلے توڑ پھوڑ کرنے والی بھیڑ کومخاطب کرتے ہوئے لکھا، ”انٹرٹینمنٹ وینیو صرف ایک پلیٹ فارم ہے۔ سبھی طرح کے شو کے لئے ایک جگہ ہے۔ ہیبیٹیٹ (یاکوئی بھی دیگرمقام) میری کامیڈی کے لئے ذمہ دارنہیں ہے، نہ ہی اس پراس کا کوئی کنٹرول ہے، جو بھی میں کہتا یا کرتا ہوں اور نہ ہی میرے کچھ کہنے یا کرنے پر کسی سیاسی پارٹی کا کنٹرول ہے۔”

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kunal Kamra (@kuna_kamra)

انہوں نے مزید لکھا، ”کسی کامیڈین کے الفاظ کے لئے کسی مقام پرحملہ کرنا اتنا ہی بے وقوفانہ ہے، جتنا کہ ٹماٹر لے جارہے ٹرک کو پلٹنا، کیونکہ آپ کو پیش کیا گیا بٹرچکن پسند نہیں آیا۔’ انہوں نے اگلے پیج پر انہیں دھمکی دینے والے سیاسی لیڈران کے لئے لکھا، “ہمارے آزادی اظہار کے حق کا استعمال صرف طاقتور اور دولت مندوں کی چاپلوسی کے لئے نہیں ہونا چاہئے، بھلے ہی آج کا میڈیا ہمیں دوسری صورت میں یقین دلانے کی کوشش کرے۔” انہوں نے مزید لکھا، “ایک طاقتور عوامی شخصیت کے بارے میں مذاق برداشت کرنے میں آپ کی نااہلی میرے حقوق کی نوعیت کو نہیں بدلتی، جہاں تک میں جانتا ہوں، کسی بھی سیاست دان اور سرکس کا مذاق اڑانا قانون کے خلاف نہیں ہے، جو ہمارا سیاسی نظام ہے۔”

پولیس اورعدالت کا تعاون کرنے کے لئے تیارہوں: کنال کامرا

اس کے بعد کنال کامرا نے یہ بھی لکھا کہ وہ ان کے خلاف کی گئی کسی بھی قانونی کارروائی کے لئے پولیس اورعدالت کا تعاون کرنے کے لئے تیارہیں۔ تاہم انہوں نے اس کے ساتھ ہی طنزیہ لہجے میں ایک سوال بھی پوچھا اورکہا- ”کیا قانون ان لوگوں کے خلاف بھی منصفانہ اور یکساں طورپر نافذ ہوگا، جنہوں نے مذاق سے پریشان ہوکرتوڑپھوڑکی ہے؟ اورکیا ان لوگوں کے خلاف بھی نافذ ہوگا جو بی ایم سی کے ایک غیرمنتخب رکن ہیں اوربغیر کسی پیشگی اطلاع کے ہیبی ٹیٹ پہنچ گئے اورہتھوڑے چلائے۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read